قطر پر صہیو-امریکی جارحیت
-
قطر پر صہیو-امریکی جارحیت کے نتائج؛
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹراٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط
سعودی عرب اور پاکستان نے اسٹراٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔
-
قطر پر بھی صہیو-امریکی جارحیت؛
دوحہ اجلاس کے بیان کے بارے میں ایران کی آراء و تحفظات
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دریائے اردن سے لے کر بحیرہ روم تک کی سرزمین کو واحد فلسطینی ریاست سمجھتا ہے جس میں رہنے والے مسلمان، عیسائی اور یہودی باشندوں کو ایک جمہوری حکومت قائم کرنے کا حق ملنا چاہئے۔ اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی برس پہلے فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے اپنی تجاویز پر مبنی دستاویز اقوام متحدہ میں رجسٹر کروائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آبادکار یہودیوں کو اپنے آبائی ممالک میں جا بسنا چاہئے، فلسطینی پناہ گزینوں کو فلسطین میں آنا چاہئے، یہاں کے اصل باشندوں کو ریفرینڈم میں اپنا حق خودارادیت استعمال کرکے اپنی جمہوری حکومت کی نوعیت کا تعین کرنا چاہئے۔
-
علاقائی اتحاد اور تعاون؛
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ قطر کی روداد
صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دورے کے دوران اسلامی ممالک اور عرب لیگ کے سربراہان کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور صہیونی ریاست کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
علاقائی تعاون؛
صدر پزشکیان کی قطر کے امیر سے ملاقات
صدر اسلامی جمہوریہ ایران قطر کے امیر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر انجام پائی، اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
اسرائیل ان ٹربل؛
صہیونی-امریکی حملوں کے بعد قطر ایئرویز کا پہلا قدم، اسرائیل کا نام حذف کر دیا + ویڈیو
قطر ایئرویز نے اپنے تعاملی نقشے (Interactive map) سے "اسرائیل" کا نام ہٹا کر اس کی جگہ "فلسطینی علاقے" کا نام شامل کیا ہے۔ یہ علامتی اقدام سیاسی کشیدگی اور مغربی ایشیا میں فلسطین کے بارے میں قطر کے موقف میں تبدیلی اور فلسطینی کاز کے لئے قطر کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
-
قطر پر بھی صہیو-امریکی جارحیت؛
ایرانی قوم اور مسلح افواج قطر کے ساتھ کھڑی ہیں / قطر پر جارحیت امریکی "ہری بتی" کے بغیر نہیں ہوئی، جنرل موسوی
قطر پر صہیونی ریاست کی دہشت گردانہ جارحیت کے بعد، ایران کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور سعود بن عبدالرحمان آل ثانی کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
-
قطر پر بھی مذاکرات کے دوران صہیو-امریکی جارحیت؛
موساد کا خوف اور فضائی حملے کی ناکامی / 30 بلین ڈالر کا امریکی دفاعی نظآم قطر کی حفاظت نہ کر سکا +تصاویر
موساد زمینی کارروائیوں سے خوفزدہ تھی اور صہیونیوں کا فضائی حملہ بری طرح ناکام ہؤا / 30 بلین ڈالر کا امریکی دفاعی نظام قطر کی حفاظت میں ناکام رہا / صہیونی ریاست نے دوحہ پر کس سمت سے اور کن ہتھیاروں سے حملہ کیا؟ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ امریکی دفاعی سسٹم صرف اس وقت چالو ہوتے ہیں اور اہداف کو روکتے ہیں جب امریکی مشیر ارادہ کرتے ہیں!
-
دنیا کی جانب سے عرب رہنماؤں کو انتباہ: امریکہ اور اسرائیل قابل اعتماد نہیں ہیں! + تصاویر
عالمی میڈیا کارکن عرب اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت اور اسرائیل و امریکہ کے ساتھ تعاون و مصالحت کا الزام لگاتے ہیں۔
-
ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز پر صہیو-امریکی بمباری؛
تصویری خبر | قطر میں اسرائیلی میزائل ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز پر لگ گئے، ابطحی
سید محمد علی ابطحی نے لکھا: "اسرائیل کا میزائل قطر میں براہ راست ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز پر جاگرا۔؛ واللہ خیر الماکرین
-
قطر پر بھی مذاکرات کے دوران صہیو-امریکی جارحیت؛
ویڈیو | قطر پر اسرائیلی حملے میں امریکہ براہ راست ملوث تھا، عبدالباری عطوان
عطوان نے کہا: پورے مشرق وسطی میں، امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ، قطر میں ہے! پوری دنیا میں امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ قطر کی سرزمین پر واقع ہے، تو تم امریکیوں نے اسرائیل سے کیوں نہیں کہا کہ "یہ ہمارا دوست ملک ہے اور اس پر حملہ ممنوع ہے!" ۔۔۔ تم العدید میں اپنے فوجی اڈے میں موجود جرنیلوں کو ہدایت کرتے کہ قطر پر ہونے والے اس حملے کا راستہ روک دیں!
-
عالمی ریاستی دہشت گردی؛
ریاستی دہشت گردی کا عالمی اتحاد: 'امریکہ اور اسرائیل'
صہیونی ریاست اور واشنگٹن عملی طور پر دنیا کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں، بین الاقوامی معاہدوں کو تباہ کر رہے ہیں، سفارت کاری پر اعتماد کو مجروح کر رہے ہیں اور تنازعات میں شدت لانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔