2 اکتوبر 2025 - 01:19
غزہ کے اطراف میں واقع غاصب آبادکاروں کے قصبوں پر غزہ کے اندر سے راکٹ حملے + ویڈیو

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں زوردار دھماکے؛ غزہ کے آس پاس کے نوآباد بستیاں متعدد راکٹ حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع اسدود شہر کی فضاؤں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات دی ہیں۔

الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، اسی دوران فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کئی راکٹ داغ کر غزہ پٹی کے آس پاس کی نوآباد صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی ذرائع ـ بشمول صہیونی چینل i12 ـ نے اعلان کیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں اسدود کی فضاؤں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

نیٹ ورک نے یہ بھی غزہ کے اندر سے کم از کم پانچ میزائل داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے پانچ میں سے چار کو مار گرایا ہے جبکہ ایک نشانے پر لگا ہے۔

مذکورہ صہیونی ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ میزائل کہاں اور کس ٹھکانے پر لگا ہے۔

غاصب صہیونی فوج نے بھی غزہ کے اندر سے مقاومت کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان حملوں کی مزید تفصیلات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha