11 دسمبر 2025 - 19:18
ملک میں ترقی کا عمل جاری ہے/ مداحی کو ادبِ مقاومت کی تشریح کا مرکز ہونا چاہئے/ دل و دماغ پر دشمن کے تسلط کی کوششوں سے نمٹنے کا اسلوب بدلنا چاہئے

رہبر انقلاب اسلامی نے میلاد سیدہ کائنات حضرت زہرا(س) کے موقع پر ملاقات کے لئے آنے والے ہزاروں مداحان اہل بیت(ع) سے خطاب کرتے ہوئے دلوں اور ذہنوں پر دشمن کی مسلط ہونے کی کوششوں سے نمٹنے کے لئے تبلیغ و ابلاغ کا اسلوب تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے میلاد سیدہ کائنات حضرت زہرا(س) کے موقع پر ملاقات کے لئے آنے والے ہزاروں مداحان اہل بیت(ع) سے خطاب کرتے ہوئے دلوں اور ذہنوں پر دشمن کی مسلط ہونے کی کوششوں سے نمٹنے کے لئے تبلیغ و ابلاغ کا اسلوب تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق، اسلامی ایران حضرت فاطمہ زہرا(س) کے پربرکت یوم ولادت کے موقع پر آج کا دن سراسر نور، سرور اور شادمانی سے مالامال تھا۔ اسی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی(رح) میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ہزاروں محبان اہل بیت(ع) کے درمیان سیّدۃ نساء العالمین کی پرجوش مدیحہ سرائی، شعرخوانی اور منقبت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس محفل میں حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیہا) کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا: "ایرانی عوام نے قومی مزاحمت سے، دشمن کی طرف سے، اس قوم کے "دینی، تاریخی اور ثقافتی تشخص" کو بدلنے کی مسلسل کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ آج بھی دشمن کی "ذہنوں، دلوں اور عقائد" پر حملہ کرنے والی دشمن کی تشہیری اور ابلاغی سرگرمیوں کے مقابلے میں، ایک مناسب دفاعی اور جارحانہ (Active) صف آرائی منظم کرنے کی ضرورت ہے اور اسی حال میں پیارا ایران موجودہ مسائل اور پورے ملک میں پائی جانے والی خامیوں کے باوجود مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

رہبر انقلاب نے امام خمینی(رح) کے یوم ولادت کے حضرت فاطمہ زہرا(س) کے یوم ولادت سے تقارن (اور ہم زمانی) کو ایک عظیم واقعہ قرار دیا اور فرمایا: "سیدہ دو عالم کے فضائل و مناقب انسانی فہم و ادراک سے بالاتر ہیں؛ لیکن اس کے باوجود [ہم سب کو] فاطمی بننا [اور ہونا] چاہئے اور دین داری، عدالت پسندی، تشریحی و تبینی جہاد، خاوند داری، بچوں کی پرورش اور دیگر شعبوں کے ہر پہلو میں اس مثالی خاتون کی پیروی کرنی چاہئے۔

انھوں نے مداحی کو بہت مؤثر قرار دیا اور فرمایا: تحقیق و جستجو کے ذریعے اس حیرت انگیز ادبی اسلوب کے مختلف پہلوؤں کی گہرائی، نقائص کی نشاندہی اور اسے مضبوط و مکمل کرنے کے طریقوں کی تلاش ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha