اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور پاکستان نے یہ ثابت کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ہمیں امریکا یا کسی اور کی حفاظت پرنہیں اللہ پر یقین تھا، مغربی ممالک کی سیاست صیہونی طاقت کی یرغمالی ہے ، اسرائیل کے تنہا ہونے کے عمل کی رفتار تیز ہوتی جائےگی۔
آپ کا تبصرہ