فلسطینی بچے
-
غزہ: بدترین انسانی صورتحال اور محاصرے کے خلاف مظاہرہ
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں نے بدترین انسانی صورتحال کے خلاف احتجاج کیا اور امدادی اداروں و بین الاقوامی تنظیموں سے فوری امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے موسم سرما سے قبل خیموں اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔
-
عالمی یومِ جمہوریت؛ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی جاری ہے: علامہ ساجد نقوی
علامہ سید ساجد علی نقوی، نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان، نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر کہا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوریت کا دن منایا جا رہا ہے، لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے غزہ کو بے رحمی سے پامال کیا جا رہا ہے، جبکہ مغربی کنارے اور جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مجرمانہ چشم پوشی کے ذریعے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
-
غزہ میں دو بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید
شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی خاندان کے دو کم سن بچیوں سمیت چاروں افراد شہید ہوگئے، شہداء میں ان کے والدین بھی شامل ہیں۔
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بمباری؛ مزید 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پناہ گزینوں کے خیموں اور رہائشی علاقوں پر فائرنگ و بمباری کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ مختلف علاقوں میں کئی گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
-
آدیداس کی متنازع تشہیری مہم پر شدید ردعمل؛ غزہ کے معذور بچوں کا ذکر کیوں نہیں؟
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بچوں کے اعضا ضائع ہونے کے باوجود، آدیداس کی جانب سے ایک سابق اسرائیلی فوجی کو اپنی نئی تشہیری مہم کا حصہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور کمپنی کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آ گئے ہیں۔
-
جنوبی افریقا نے غزہ نسل کشی کیس میں اسرائیل کیخلاف عدم تعمیل کا مقدمہ پیش کردیا
پریٹوریا: جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ایک جامع درخواست جمع کراتے ہوئے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کے دوران عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے عبوری احکامات پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جنوبی افریقی حکومت نے عدالت کے احکامات پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
-
غزہ میں ملبے تلے سے 233 فلسطینی شہداء کے جسد نکال لیے گئے
غزہ میں امدادی ٹیموں نے لاپتا افراد کی تلاش کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک ملبے تلے سے 233 فلسطینی شہداء کے جسد نکال لیے ہیں۔
-
غزہ میں 8 کروڑ ٹن ملبہ، ہزاروں لاپتا افراد کی تلاش میں بڑی رکاوٹ
غزہ کی وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 8 کروڑ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے، جس کے باعث ملبے تلے دبے لاپتا افراد اور شہداء کی لاشوں کی تلاش انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔
-
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد 300 بچے شہید
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غزہ میں کم از کم ۳۰۰ بچے شہید ہوچکے ہیں، یعنی اوسطاً روزانہ ایک بچہ شہید ہوا۔
-
غزہ میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، ایک فلسطینی شہید، مشرقی علاقوں پر شدید گولہ باری
اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران ایک فلسطینی گزشتہ سال کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا، جبکہ مشرقی غزہ کے مختلف علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری اور مسماری کی کارروائیاں جاری رہیں۔
-
الجزیرہ کی رپورٹ: غزہ میں بچوں کو نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کے شواہد،
الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران بچوں کو مخصوص نشانہ بنا کر ہلاک کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جہاں متعدد طبی ماہرین کے مطابق کئی بچوں کو ایک ہی گولی سے سر یا سینے میں نشانہ بنایا گیا۔
-
تصویری رپورٹ|| غزہ میں دل دہلا دینے والی تصاویر؛ معذور فلسطینی بچہ پلاسٹک پائپ سے مصنوعی ٹانگ بنانے پر مجبور
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، راتب نامی غزہ کا ایک فلسطینی بچہ، اسرائیلی حملوں میں ٹانگ سے محروم ہونے کے بعد مناسب مصنوعی اعضا تک رسائی نہ ہونے کے باعث پلاسٹک کے پائپ اور سادہ اشیاء سے عارضی ٹانگ تیار کر کے دوبارہ چلنے اور اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
ہالینڈ میں ہزاروں بچوں کے جوتے سجا دیے گئے؛ غزہ کے شہید بچوں کی خاموش یادگار
ہالینڈ کے شہر ڈین بوش میں فلسطینی شہید بچوں اور صحافیوں کی یاد میں ایک جذباتی تقریب منعقد کی گئی، جہاں ہزاروں بچوں کے جوتے رکھ کر غزہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد تازہ کی گئی۔
-
اقوام متحدہ میں کولمبیا کا دوٹوک مؤقف؛ غزہ میں نسل کشی کے ذمہ داروں کا ہیگ کی عدالت میں محاسبہ کیا جائے
اقوام متحدہ: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے غزہ میں جاری مظالم کو "نسل کشی" قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو بین الاقوامی عدالتوں، بالخصوص ہیگ کی عالمی عدالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
-
امریکا کی سب سے بڑی مسلم تنظیم کی اسرائیلی جرائم کی مذمت، 7 ماہ کے فلسطینی شیر خوار کی شہادت پر شدید ردعمل
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے آج جنوبی مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاندان کے تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل تھا، جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
-
اسرائیلی جیلوں میں 360 فلسطینی بچے قید، ذہنی و جسمانی اذیتوں کا سامنا
90 بچے بغیر مقدمے کے انتظامی حراست میں، فلسطینی ادارے نے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا
-
جنوبی لبنان پر صہیونی ڈرون حملہ، 3 افراد شہید
لبنان کے جنوبی علاقے میں صہیونی رژیم کے ڈرون حملے میں تین شہری شہید ہوگئے۔
-
غزہ میں شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
غزہ میں شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی دفاعِ شہری کے مطابق، صرف ہفتہ کی دوپہر سے اتوار کی صبح تک 400 سے زائد امدادی کالیں موصول ہوئیں، مگر ایندھن اور وسائل کی کمی کے باعث امدادی ٹیمیں مؤثر کارروائی نہیں کر سکیں۔
-
پاکستانی علما کی غزہ میں حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے فوج بھیجنے کی صریح مخالفت
کراچی: مجلس اتحادِ امت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی اجلاس میں پاکستان کے ممتاز علما اور مذہبی رہنماؤں نے متفقہ طور پر غزہ میں حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے پاکستانی فوج کی تعیناتی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی اقدام سے باز رہے۔
-
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں پر تشدد اور بدسلوکی کا انکشاف
فلسطینی قیدیوں کے میڈیا دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی دیمون جیل میں قید فلسطینی خواتین کو شدید اور غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے،
-
فلسطین: گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ میں 12 فلسطینی شہید، 7 زخمی
غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت کے مسلسل اثرات کے باعث 12 فلسطینی شہری شہید ہو گئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
جنین میں صیہونی فوج کی کارروائی، مزید دو فلسطینی شہید
صیہونی فوجیوں نے جنین میں دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، ساتھ ہی حماس نے ثالث ملکوں سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی روک تھام کرنے اور غزہ میں تعمیر نو کے آغاز لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے-
-
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد 1500 فلسطینی شہید و زخمی
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے بعد گزشتہ تقریباً دو ماہ کے دوران غزہ میں 395 فلسطینی شہید جبکہ 1088 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
-
غزہ میں شدید سردی کی لہر ایک ماہ کا بچہ زندگی کی جنگ ہار گیا
غزہ میں حالیوں بارشوں کی وجہ سے اموات میں اضافہ
-
غزہ میں موسم سرما کی بارش، ناقابلِ برداشت ٹھنڈ سے 8 ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی
فلسطین میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی
-
روسی وزیر خارجہ: مغرب، یوکرین بحران کو فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوا دے رہا ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب بحران یوکرین کو ھوا دے کر اور اس پر ضرورت سے زیادہ توجہ دے کر فلسطینی عوام کے مسائل و مشکلات اور اس بحران کے انسانی پہلؤوں کو پس پشت ڈال رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
غزہ میں امداد کی شدید قلت اور امدادی راستوں پر پابندیوں نے ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، یونیسف
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف نے غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد کی شدید قلت اور امدادی راستوں پر پابندیوں نے ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ان میں سے درجنوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔
-
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، دو فلسطینی خواتین شہید اور کئی زخمی
غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو فلسطینی خواتین کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا۔ حملوں میں گھروں پر شیلنگ، کیمپوں پر ڈرون حملے اور بے گھر خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
-
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، دو فلسطینی شہید
غزہ میں جاری جنگ بندی کی ایک اور کھلی خلاف ورزی کے دوران اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والی روزانہ امداد نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ انسانی امداد کے بجائے تجارتی نوعیت کا ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شدید سردی کے آغاز سے قبل ہزاروں بے گھر فلسطینی مناسب پناہ گاہوں سے محروم ہیں۔
-
غزہ پر مغربی میڈیا کی خاموشی اندھا پن ہے، تعلیمی نظام کی تباہی میں خاموشی نسل کشی میں شراکت ہے: اردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی شہری اور تعلیمی بنیادی سہولتوں پر اسرائیلی حملوں اور عالمی میڈیا کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس تباہی کو نظر انداز کرنا نسل کشی میں عملی شراکت کے مترادف ہے۔