بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || غزہ کے ساحل پر بیٹھی معصوم فلسطینی بچی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی غزہ کے ساحل پر بیٹھی صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کا انتظار کر رہی ہے جو اُن بھوکے اور پیاسے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے ہاتھ میں ایک کاپی اور پنسل ہے جس کی مدد سے اُس نے ایک ڈرائنگ بنائی ہے جس میں ایک طرف غزہ کی تباہی اور بے یار ومدد گار فلسطینیوں کا دکھایا گیا ہے۔
اور دوسری طرف سمندر میں صمود فلوٹیلا کے امدادی قافلوں کو غزہ کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، واضح رہے صیہونی فوج نے فلوٹیلا کو روک دیا ہے اور مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ