17 اکتوبر 2025 - 11:26
مآخذ: ابنا
غزہ جنگ بندی، امریکہ کا مقصد فلسطینی حقوق نہیں،بلکہ پچین کو پیچھے رکھنا ہے: پروفیسر ادم حسنین

ہندوستان کے معروف سیاسی تجزیہ کار پروفیسر ادم حسنین نے کہا کہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور غزہ کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے نہیں بلکہ امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہندوستان کے معروف سیاسی تجزیہ کار پروفیسر ادم حسنین نے کہا کہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور غزہ کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے نہیں بلکہ امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہیکہ  کہ امریکہ اس معاہدے کے ذریعے کوشش کر رہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو چین سے دور رکھے اور اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو خدشہ ہے کہ چین اس خطے میں تیزی سے معاشی اور سفارتی اثر بڑھا رہا ہے۔ اس لیے امریکہ چاہتا ہے کہ وہ اسرائیل، سعودی عرب، مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ دوبارہ مضبوط تعلقات قائم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ وقتی طور پر جنگ کو روک سکتا ہے، مگر فلسطینی عوام کے اصل مسائل  جیسے آزادی، زمین اور انصاف  حل نہیں کرتا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر امن صرف سیاسی مفاد کے لیے کیا جائے اور عوام کے حقوق کو نظرانداز کیا جائے تو یہ پائیدار امن نہیں ہو سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha