1 اکتوبر 2025 - 16:07
اسرائیلی فوج کے جارحانہ اقدامات کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب رواں دواں

امدادی سامان اور ادویات لے کر غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ غزہ کے قریب پہنچ گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا عرب میڈیا کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلانے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ بیڑہ اس وقت غزہ سے 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے، جو اس مقام سے صرف8 میل دور ہے جہاں جون میں امدادی جہاز ’میڈلین‘ پر اسرائیلی فوج  نے قبضہ کرلیا تھا۔

ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز  پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریباً 5 بجے  فلوٹیلا میں شامل ’الما‘ نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔

’الما‘ پر موجود ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بڑی ہراسانی تھی جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہیں بتایا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے‘۔

متیہان ساری کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز ’الما‘ سے صرف 5 سے 10 میٹر کے فاصلے تک آگئے تھے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریاستوں کی مسلسل بے عملی نے، دنیا بھر کے کارکنوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ محاصرہ توڑنے کے لیے پرامن اقدامات کریں، ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلوٹیلا کو محفوظ راستے کی ضمانت دیں۔ انہیں لازماً دباؤ بڑھانا ہوگا تاکہ فلوٹیلا کا تحفظ کیا جا سکے، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ ہو اور اس کا غیر قانونی محاصرہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے‘۔

خیال رہے کہ غزہ کی جانب جانے ولے اس فلوٹیلا پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha