18 ستمبر 2025 - 16:14
جاپانی وزیر خارجہ کا مطالبہ: اسرائیل انسانی حقوق کا احترام کرے،

جاپان نے غزہ میں اسرائیلی زمینی حملوں کو غیرقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے، تاہم عملی اقدامات جیسے پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف زبانی بیانات پر اکتفا کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،جاپان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر میں زمینی کارروائیوں کے آغاز اور ان کے تسلسل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ میں موجود سنگین انسانی بحران، بالخصوص قحطی کو مزید سنگین بنا دیں گے۔

وزیر خارجہ جاپان، ایوایا تاکشی نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ تاہم اس مذمت کے باوجود جاپان نے اب تک کوئی عملی اقدام، مثلاً اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے جیسے اقدامات، نہیں کیے۔

عرب نیوز کے مطابق، جاری ہونے والے بیان میں غیرمعمولی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جاپان اسرائیل کی جاری جارحانہ کارروائیوں پر گہری تشویش رکھتا ہے، کیونکہ یہ اقدامات نام نہاد "دو ریاستی حل" کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ فوری طور پر یکطرفہ اقدامات ختم کرے جو امن عمل میں رکاوٹ ہیں۔ ہم تمام فریقوں، بالخصوص اسرائیل، سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور نیک نیتی کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشش کریں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ فوری اور واضح اقدامات کرے تاکہ سنگین انسانی بحران، خصوصاً قحطی، ختم ہو سکے اور وہ بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha