علامہ مقصود ڈومکی
-
خیرپور میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت مجلس وحدت مسلمین کا اجلاس، نو رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل
خیرپور، 11 نومبر 2025 — مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپور کا اہم اجلاس حیدری امام بارگاہ میں صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے نو رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
-
قدس کے شہداء کا خون امتِ اسلامی میں اتحاد کی بنیاد ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینئر رہنما حجتالاسلام والمسلمین مقصود علی دومکی نے ’’یومِ شہداءِ آزادیِ قدس‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدس کے شہداء کا پاکیزہ خون امتِ مسلمہ میں بیداری اور اتحاد کا سنگِ بنیاد بن چکا ہے۔
-
پاکستان
لاڑکانہ: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی کا لاڑکانہ کا دورہ
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی لاڑکانہ پہنچے تو ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا عمران حسین چانڈیو کی قیادت میں تنظیمی کابینہ و تحصیلوں کے زمیداران اور کارکنان نے صوبائی آرگنائزر کا پرتپاک استقبال کیا۔
-
عصرِ حاضر میں غزہ کو زینبی و قرآنی تفسیر کی ضرورت ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی
سانحہ غزہ کی وہ تفسیر جو ٹرمپ بن سلمان اور شہباز شریف کر رہے ہیں یہ شیطانی تشریح ہے۔ اور سراسر غلط ہے۔ اس معرکے کا فاتح اسرائیل نہیں بلکہ غزہ ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا یوم بی بی زینب پیغام رسان کربلا سے خطاب
-
اسرائیل جنگِ غزہ میں شکست کھا چکا ہے، مجاہدین نے میدان فتح کیا — علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینئر رہنما حجتالاسلام والمسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے جبکہ غزہ اور فلسطین کے مجاہدین نے اسے فتح میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخرکار اسرائیل کو فلسطین پر اپنے ظالمانہ قبضے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کی بی این پی رہنماؤں سے ملاقات؛ سیاسی گھٹن، آئین شکنی اور انتقامی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار
کوئٹہ: مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین، سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، آئین کی بالادستی، اور جمہوری حقوق کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں تمام رہنماؤں نے سیاسی و جمہوری قوتوں کے خلاف جاری جبر و انتقام پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
-
دو سو پچاس ملین پاکستانی اسرائیل کو غاصب اور غیرقانونی ریاست سمجھتے ہیں: علامہ مقصود ڈومکی
پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدتِ مسلمین کے سینئر رہنما حجت الاسلام علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ دو سو پچاس ملین پاکستانی عوام کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف وہی ہے جو بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کا تھا۔ ہم اسرائیل کو ایک غاصب اور ناجائز ریاست سمجھتے ہیں اور دو ریاستی منصوبے کو فلسطینی سرزمین پر قبضے کو قانونی جواز دینے کی سنگین سازش قرار دیتے ہیں۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی: شہید سید حسن نصراللہ تمام مسلمانوں کے لیے ہیرو تھے
پاکستان کے ممتاز شیعہ رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ صرف لبنان کے ہیرو نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ہیرو تھے، اور ان کی برسی احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔