اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیرپور میرس کے دو روزہ تنظیمی دورے کے دوران ٹھری میرواہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی رہنماؤں، طلاب، اساتذہ اور کارکنان سے ملاقات کی اور شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی دینی، ملی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماؤں فقیر ثمر حسین شر، عبدالستار شر، سید گل حسن شاہ، امانت علی فوجی، مولانا محرم علی بہشتی، مولانا نثار علی شر، مولانا ذوالفقار علی شر اور دیگر کارکنان نے علامہ مقصود علی ڈومکی کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل تعلقہ ٹھری میرواہ کے صدر چاچا خدا بخش جلبانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی اور صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے رکن آغا منور حسین جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی رہنما علامہ نبی بخش دانش کی دعوت پر مدرسہ سید المرسلینؒ پہنچ کر طلاب، اساتذہ اور مومنین سے ملاقات کی۔ بعد ازاں، شیعہ علماء کونسل تعلقہ ٹھری میرواہ کے صدر چاچا خدا بخش جلبانی کی دعوت پر ایک خصوصی نشست میں بھی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید دیدار علی جلبانی نے دین اسلام، ملک اور ملت کے لیے بے مثال جرأت، استقامت اور قربانی کی تاریخ رقم کی۔ ان کی خدمات، بہادری اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید برآں، علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ سید المرسلین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس نے تعلیمات قرآن کریم اور علوم آل محمد ﷺ کے نور سے دنیا کو منور کیا ہے۔ اس موقع پر سرزمینِ سندھ کے نامور خطیب اہلِ بیتؑ علامہ اسد علی شر، مجلس وحدت مسلمین ٹھری میرواہ کے ارگنائزر، علمائے کرام اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ