اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، علامہ مقصود علی ڈومکی مجلس عزا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری نسوانیت کے لیے اسوۂ کامل ہیں۔ آپ کی پاکیزہ سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی مغربی ثقافت کے تباہ کن اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا:
"حضرت فاطمہ زہرا کے اقوال و افعال، اخلاق و اعمال میں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل تصویر نظر آتی ہے۔ سرکار دو عالم نے خود ارشاد فرمایا: فاطمہ کی رضا خدا کی رضا ہے اور ان کی ناراضی خدا کی ناراضی ہے۔"
انہوں نے مسلمان خواتین پر زور دیا کہ وہ سیدہ کونین کے طرز زندگی کو اپناتے ہوئے اپنے حجاب اور عفت کا تحفظ کریں۔
سیاسی موضوعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عراق کے حالیہ انتخابات میں حب الوطنی کی حامل قوتوں کی کامیابی کو سلام پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا:
"امت مسلمہ کو امریکی استعمار سے نجات دلانے کے لیے ایسی ہی بے باک قیادت درکار ہے جو استعمار کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہو سکے۔"
انہوں نے امریکی مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا:
"آیت اللہ سیستانی جیسی دانا قیادت اور حشد الشعبی جیسی عوامی طاقت کے ہوتے ہوئے عراق پر امریکی تسلط کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔"
آپ کا تبصرہ