9 جولائی 2026 - 17:53
آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

مشہد میں اسلامی انقلاب کے رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ کی رسم کے آغاز میں چند گھنٹے باقی تھے، تاہم روضۂ مطہر رضوی تک جانے والی سڑکیں ان لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو مختلف مقامات سے حرم رضوی(ع) کے ارد گرد جمع ہوئے تھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آج صبح کی پہلی گھڑیوں سے ہی مشہد کے عوام اور ملک کے دیگر مقامات سے آنے والے لوگ امامِ شہیدِ امت کی تشییع کی تقریب کے انعقاد کی جگہ جانے والے راستوں پر موجود رہے اور تشییع کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

طے شدہ منصوبے کے مطابق، تشییع کے مراسمات آج صبح منعقد ہونا تھے، لیکن امامِ شہیدِ امت کے لئے عراقی عوام کی پناہ عقیدت و محبت و استقبال کی وجہ سے، مشہد میں تشییع جنازہ کی رسم کو 14:00 بجے تک مؤخر کر دی گئی۔

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

وقت میں اس تبدیلی کے باوجود، صبح کے ابتدائی اوقات سے ہی روضۂ مطہر رضوی تک جانے والی سڑکیں اور اس کے ارد گرد کے راستے لوگوں سے بھر گئے تھے اور حاضرین اپنی کثیر تعداد کے ساتھ تشییع کے آغاز کا انتظار کر رہے تھے۔

امامِ شہیدِ امت کی تشییع کے لئے آنے والے عقیدتمند عزاداروں نے سڑک پر ظہر کی نماز ادا کی؛ اور انھوں نے خون کا بدلہ لینے کے مطالبے کے طور پر سرخ جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں جن پر "یا لثارات الحسین" اور "یا لثارات الخامنہ ای" جیسی عبارتیں لکھی ہوئی ہیں۔

تشییع کے مراسمات خیابانِ امام رضا میں منعقد ہو رہے ہیں اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنر کے مطابق 3000 موکب استقبالیہ اور 750 طبی ٹیمیں زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

تشییع کا بیانیہ | یہ سفر خود امامِ شہیدِ امت نے میرے لئے ترتیب دیا

امامِ شہیدِ امت کا پیکر مبارک لے جانے والے ہوائی جہاز کی لینڈنگ

اسلامی انقلاب کے رہبر معظم اور امامِ شہیدِ امت کا مطہر پیکر اور ان کا خاندان نجف اور کربلا میں شاندار تشییع کی تقریب کے بعد مشہد کے ہاشمی نژاد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ پھر شہداء کے پیکر شہداء کے خاندان کے ہمراہ مشہد ہوائی اڈے کے رن وے پر منتقل کئے گئے۔

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

اس سفر میں آرمی کے لڑاکا طیاروں نے امامِ شہیدِ امت کے پیکر لے جانے والے ہوائی جہاز کا ساتھ دیا۔ سپاہ قدس کے کمانڈر سردار قاآنی امامِ شہیدِ امت کے مطہر پیکر کے ساتھ مشہد ہوائی اڈے پر پہنچے۔ نجف اور کربلا میں منعقدہ تشییع کے مراسمات میں میں شیعیان نائیجیریا کے قائد شیخ ابراہیم زکزکی بھی موجود تھے۔

آج صبح تہران-مشہد ریلوے پلوں پر امریکی-صہیونی دشمن کے مجرمانہ حملے کی وجہ سے تہران-مشہد ریل سروس اور مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی لیکن مسئلے کے فوری حل کے لئے فی الحال مسافروں کو بسوں کے ذریعے بروقت، امامِ شہیدِ امت مشہد پہنچایا گیا جو ان مراسمات میں شریک ہیں۔

 

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

 

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

روضۂ مطہر رضوی کے ارد گرد کی سڑکیں امامِ شہیدِ امت کے عزاداروں اور ان کے خونخواہوں سے بھر گئی ہیں اور سوگواروں کا عظیم ہجوم "ایران کے آقائے شہید" اور "امامِ شہیدِ امت" کے آخری وداع کے لیے آنکھیں بچھائے ہوئے ہے۔

 

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

آستانِ قُدسِ رضوی نے اعلان کیا کہ انقلاب اسلامی امامِ شہیدِ امت کے پیکر کی خیابان امام رضا(ع) کے راستے تشییع کے بعد، شہداء کی نماز جنازہ صحنِ پیامبر اعظم(ص) اور روضۂ مطہر کے دیگر مقامات میں ادا کی جائے گی۔

روضۂ مطہر کی گنجائش مکمل ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے، خیابان شیرازی، خیابان نواب صفوی اور خیبان طبرسی سے نمازیوں کا اتصال قائم کیا جائے گا۔

آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر

 

روضۂ رضوی تک جانے والی سڑکوں کے علاوہ، روضۂ مطہر امام رضا علیہ السلام کی زیر زمین گذرگاہ بھی امامِ شہیدِ امت کے عاشقوں کے ہجوم سے بھرے ہیں اور لوگ شہر کے ہر کونے سے شہید رہنما کی تشییع کی جگہ کی طرف روانہ ہیں۔

چند لمحے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے دو میگ 29 لڑاکا طیارے مشہد شہر میں تشییع کرنے والے عزاداروں سے بھری سڑکوں کے اوپر سے گذرے۔

نامہ نگاروں کے مطابق، ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے امامِ شہیدِ امت کا استقبال کرنے اور تشییع کی تقریب کی فضائی سلامتی فراہم کرنے کے لئے روضۂ مطہر رضوی(ع) تک جانے والی سڑکوں پر پروازیں کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha