8 جولائی 2026 - 19:05
نجف اشرف میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ کس نے نماز پڑھائی؟ + ویڈیو

نجف اشرف میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ پڑھانے دنیا کی نظریں آیت اللہ سید محمدتقی حکیم کی طرف مبذول کرا دیں جو نجف کے حوزہ علمیہ کے زاہد اور ممتاز عالم دین ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آیت اللہ سید محمدتقی حکیم نے، نجف اشرف میں تشییع جنازہ کے مراسمات کے اختتام پر امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ پڑھائی۔ یوں حوزہ علمیہ نجف کی ایک معروف مگر نظروں سے اوجھل عظیم شخصیت کا نام زبانزد ہوگیا؛ ایک عالم دین جنہوں نے اپنا مقام میڈیا کی موجودگی سے نہیں، بلکہ دہائیوں کے دوران زہد و تقویٰ، اور مخلصانہ خدمت سے حاصل کیا۔

نجف اشرف میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ کس نے نماز پڑھائی؟ + ویڈیو

آیت اللہ سید محمدتقی حکیم نجف اشرف کے ممتاز علماء میں سے ایک ہیں جو پرہیزگاری، دنیاوی مظاہر سے بے رغبتی اور دین کی مخلصانہ خدمت کی بنا پر مشہور ہیں۔ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے نجف کے بہت سے لوگ اور فضلا اور علماء انہیں "ابوذرِ زمانہ" کے لقب سے یاد کرتے ہیں؛ ایک لقب جو ان کی زاہدانہ زندگی اور انصاف پسندانہ روح کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ممتاز عالم دین کی زندگی کا ایک اہم حصہ عراق کے بعثی حکومت کے خلاف جدوجہد میں گذرا۔ وہ برسوں بعثی حکومت کی جیلوں میں اسیری کی زندگی گذارنے پر مجبور تھے اور انھوں نے سخت ترین تشدد برداشت کیا، لیکن کبھی اپنے اہداف اور عقائد سے پیچھے نہیں ہٹے اور اس مشکل دور نے ان کی استقامت اور ایمان میں اضافہ کیا۔

آیت اللہ سید محمد تقی حکیم اپنے بھائی، مرجع فقید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم (قُدِّسَ سِرُّہُ) کے قریب ترین ساتھیوں اور معتمدوں میں شمار ہوتے تھے۔ انھوں نے بہت سے سماجی امور اور عوام کے مسائل کے حل میں اس عظیم مرجع کے نمائندے کے طور پر کردار ادا کیا اور نجف کے طلاب، علماء اور عوام سے وسیع اعتماد حاصل کیا ہے۔

انھوں نے اپنے علمی اور اخلاقی مقام کی وجہ سے گذشتہ برسوں میں حوزہ علمیہ نجف کے ممتاز فقہا اور علماء کی تشییع اور نماز جنازہ کی امامت سنبھالی؛ ایک ذمہ داری جو صرف ان شخصیات کو سونپی جاتی ہے جنہیں علماء کے درمیان وسیع پیمانے پر قبولیت اور احترام حاصل ہو۔

شہید قائد کے پیکر پر نماز میت پڑھانا بھی اسی روحانی اور سماجی حیثیت کے تسلسل میں دیکھا جا سکتا ہے؛ اور اس زاہد اور پرہیزگار عالم دین پر حوزہ علمیہ نجف کے خاص اعتماد اور احترام کو عیاں کرتا ہے۔

آیت اللہ سید محمد تقی الحکیم ایک ایسی شخصیت ہیں جس نے اپنی زندگی علم، مزاحمت و مقاومت، عوام کی خدمت اور دینی اقدار کی حفاظت میں گذاری۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha