10 جولائی 2026 - 16:47
سپاہ پاسداران: شہداء کے خون کا بدلہ لینا ایک اٹل مطالبہ ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اعلیٰ کمان نے رہبرِ شہیدِ امت کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خون کا بدلہ لینا ایک قطعی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ ہے، جو انصاف کے مکمل نفاذ اور مجرموں کو سزا ملنے تک جاری رہے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اعلیٰ کمان نے رہبرِ شہیدِ امت کی تشییع اور تدفین کی تقریبات میں ایرانی عوام اور دیگر منتظمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رہبرِ شہیدِ امت کی تشییع ایک عظیم عوامی حماسہ، عاشورائی ثقافت سے تجدیدِ عہد اور حق و مزاحمت کے محاذ کے ساتھ ملت کی وفاداری کا واضح مظہر تھی۔ اس موقع پر عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے رہبر کی شہادت کو اختتام نہیں بلکہ عزت، استقامت اور بیداری کے ایک نئے دور کا آغاز سمجھتے ہیں۔

سپاہ پاسداران نے کہا کہ ایران کے مختلف طبقات کی غیرمعمولی شرکت نے نہ صرف دنیا کے سامنے ایرانی عوام کی بصیرت، استقامت اور ولایت سے وابستگی کو نمایاں کیا بلکہ استکبار کے خلاف ان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اور عراق میں کروڑوں افراد کی عاشقانہ شرکت تاریخ کا ایک بے مثال واقعہ تھی، جس نے دونوں مسلمان قوموں کے درمیان گہرے تعلقات اور محاذِ مزاحمت کے اتحاد کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔

سپاہ پاسداران نے ایران کے عوام، حکام، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، خدمات انجام دینے والے کارکنوں اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز کوششوں سے یہ عظیم اور منظم تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔

بیان میں عراق کی حکومت، عوام اور حکام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں رہبرِ شہیدِ امت کی تشییع میں بھرپور شرکت کرکے ایران اور عراق کے درمیان اخوت اور محاذِ مزاحمت کے اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور محاذِ مزاحمت کے دیگر دشمن یہ جان لیں کہ رہبرِ شہید کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر وہ نہ اللہ کے نور کو بجھا سکتے ہیں، نہ مؤمن عوام کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی مزاحمت کے پرچم کو سرنگوں کر سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لینا، اس جرم کے منصوبہ سازوں، ذمہ داروں اور حامیوں کو سزا دلانا ایک قطعی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ ہے، اور انصاف کے مکمل نفاذ اور مجرموں، بالخصوص "امریکی فوج" کو مناسب جواب دیے جانے تک یہ مطالبہ امتِ مسلمہ اور محاذِ مزاحمت کی اجتماعی یادداشت سے محو نہیں ہوگا۔

سپاہ پاسداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دیگر مسلح افواج اور محاذِ مزاحمت کے مجاہدین کے ساتھ مل کر رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ‌ای (مدظلہ العالیٰ) کی قیادت میں رہبرِ شہیدِ امت کے مشن کو پوری قوت، تیاری اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha