10 جولائی 2026 - 16:02
صدر پزشکیان: رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات پر زور دیتے تھے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق میں رہبرِ شہیدِ امتِ اسلامی کی شاندار تشییع کے انعقاد پر عراقی حکومت، عوام، دینی مراجع اور علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان اخوت، ثقافتی اور دینی رشتوں کے فروغ پر زور دیتے تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق میں رہبرِ شہیدِ امتِ اسلامی کی باوقار تشییع کے انعقاد پر حکومت اور عوامِ عراق کے نام اپنے پیغام میں اظہارِ تشکر کیا ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں عراق کے صدر نزار آمیدی، وزیر اعظم علی زیدی، عراقی حکام، عظیم عراقی عوام، دینی مراجع اور علماء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رہبرِ شہیدِ ایران کے جسدِ مطہر کی میزبانی انتہائی عزت و احترام کے ساتھ کی۔

انہوں نے کہا کہ تشییع کے دوران جس اسلامی اور عربی عظمت و مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، وہ اہلِ عراق کے اعلیٰ اخلاق اور امیرالمؤمنین حضرت علیؑ اور سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ سے محبت کا عملی اظہار تھا۔

صدر ایران نے مزید کہا کہ رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کی حکومتوں اور عوام کے درمیان برادرانہ فضا کو مضبوط بنانے پر زور دیتے تھے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ایرانی عوام اس تاریخی اور شاندار تشییع کے دوران عراق کی جانب سے کی جانے والی محبت، حمایت اور خلوص کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اخوت، ثقافتی اور دینی روابط کی بنیاد پر تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha