اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران میں کتائب سید الشہداء کے ثقافتی نمائندے حسن العبادی نے مشہد مقدس میں کتائب سید الشہداء کے دفتر کے موکب کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ موکب امام رضا (ع) کے زائرین اور قائدِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع و تدفین میں شریک عزاداروں کی خدمت کے لیے اتوار سے قائم کیا گیا ہے اور جمعہ تک اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ موکب مشہد کی امام رضا (ع) سڑک پر، قائدِ شہید اور ان کے اہلِ خانہ کی تشییع کے راستے میں قائم کیا گیا ہے اور روزانہ سہ پہر تین بجے سے رات ایک بجے تک زائرین اور عزاداروں کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔
حسن العبادی نے کہا کہ موکب میں روزانہ تین ہزار افراد کے لیے گرم کھانا، دو ہزار جوس اور بیس ہزار پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موکب کے قیام کا مقصد قائدِ شہید انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ ان کے بقول، عراق میں ہمارے ساتھیوں نے گزشتہ روز قائدِ شہید اور ان کے اہلِ خانہ کی میزبانی کا شرف حاصل کیا، جبکہ ہم بھی ان کے جسدِ خاکی کو الوداع کہنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محاذِ مقاومت کی حمایت اور استحکام میں قائدِ شہید کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
حسن العبادی نے مزید کہا کہ قائدِ شہید کو الوداع کہتے ہوئے ہم ایک بار پھر امام سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کرتے ہیں اور محاذِ مقاومت میں ان کی قیادت میں دشمن کے مقابل ڈٹے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس موکب کا قیام قائدِ شہید سے عقیدت کے اظہار اور مزاحمت کے راستے سے تجدیدِ وفا کی علامت ہے۔
آپ کا تبصرہ