7 دسمبر 2025 - 15:42
مزاحمتی محاذ کی کامیابی، قرآنی پیشگوئیوں کے نمایاں طور پر سچ ثابت ہونے کا اظہار ہے

حجت‌الاسلام سید مہدی نے قم میں مسابقاتِ قرآن کریم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مزاحمتی محاذ کی مسلسل کامیابیاں، خصوصاً اسرائیل اور امریکہ کی حالیہ ناکامی، قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے مطابق ہیں اور رہبر انقلاب آیت‌اللہ خامنه‌ای کی بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حجت‌الاسلام سید مہدی  نے حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے یومِ میلاد کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ خطے میں جاری حالات آیاتِ الٰہی کی واضح تفسیر ہیں اور اسرائیل و امریکہ کی رسوا کن ناکامی یہ ثابت کرتی ہے کہ قرآن کے وعدے آج بھی اسی طرح پورے ہوتے ہیں۔

انہوں نے سوره حشر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس دور کے منافقین کا کردار آج کے منافقانہ گروہوں اور سلطنت‌ طلب عناصر سے مشابہ ہے، جو دشمن کو بار بار جھوٹی تسلیاں دیتے رہے مگر انجام رسوائی کے سوا کچھ نہ ملا۔

محکمہ اوقاف کے سربراہ نے کہا کہ قرآن بتاتا ہے کہ دشمن کے دلوں میں اہلِ ایمان کا خوف ڈال دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ جیسے چہرے آج بھی شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کا نام لیتے ہیں، جو مقاومت کی اصل قوت اور اس کے گہرے اثرات کی علامت ہے۔

انہوں نے تقویٰ کے حقیقی مفہوم کو ''اجتماعی تقویٰ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملتِ ایران کی ذمہ داری ہے کہ رہبر انقلاب کی دوسرے مرحلے کا  بیانیہ میں پیش کی گئی ہدایات اور"لائحۂ عمل"  پر پوری استقامت کے ساتھ عمل کرے۔

حجت‌الاسلام سید مہدی نے یمن کی امریکہ کے مقابلے میں ثابت قدمی کو مزاحمتی محاذ کی قرآنی بصیرت اور ولی امر کی اطاعتِ کامل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہی اصولوں کی بنیاد پر خطے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور مقاومت ہر میدان میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha