22 نومبر 2025 - 15:37
مآخذ: ابنا
صہیونی فوج جنوبی لبنان پر حملہ،ایک شہری شہید

، صہیونی حکومت کی طرف سے لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے اور صہیونی لگاتار بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے.

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی طرف سے لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے اور صہیونی لگاتار بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے

لبنانی نیوز ایجنسی راصد کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فضائیہ نے لبنان کے جنوبی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ایک گاڑی پر حملہ کیا حملے کے بعد ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی رہورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ ایک لبنانی شہری اس حملے میں شہید ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر 2024 کو لبنان پر اپنی جارحیت شروع کی تھی، جس کے بعد دو ماہ کی لڑائی کے بعد 7 دسمبر کو امریکی ثالثی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی۔ تاہم اسرائیل اس جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو 60 روز کے اندر جنوب لبنان سے نکل جانا تھا، لیکن یہ فورسز آج بھی پانچ اسٹریٹجک علاقوں میں موجود ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha