بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان 7 اکتوبر کو تاریخی اور تزویراتی کاروائی 'طوفان الاقصیٰ' کی تیسری سالگرہ کے موقع اس کاروائی کو صہیونیت کے خاتمے کا آغاز، صہیونی فوج کی ناقابل شکست ہونے کا افسانہ ٹوٹ جانے اور قدس شریف پر قابض نسل پرست رجیم کے یقینی زوال کی رفتار تیز کرنے والا مستقبل ساز اور تیز رفتار واقعہ قرار دیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے:
7 اکوتر 2023ع سے تین سال گذر چکے ہیں؛ وہ دن جب فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے بہادر جنگجوؤں نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے، مظلوم فلسطینی قوم کے فولادی ارادے کے ساتھ، مزاحمت کی تاریخ کے سب سے بڑی کاروائیوں میں سے ایک عظیم کاروائی سرانجام دی اور غاصب صہیونی رجیم کے سیکیورٹی ڈھانچے تہس نہس تباہ کر دیا۔
اس عظیم اور ناقابل فراموش تاریخی واقعے کے تین سال گذرنے کے بعد، خطے کا تزویراتی توازن محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کے حق میں بدل گیا ہے اور صہیونی رجیم اپنے اصل حامی 'امریکہ' کے ساتھ ساختی بحرانوں اور مسلسل شکستوں کے بھنور میں ڈوب گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا
طوفان الاقصیٰ کا آپریشن، رہبرِ شہید حضرت امام سید علی خامنہ ای (قُدِّسَ سِرُّهُ الشریف) کے الفاظ میں، ایک "مستقبل ساز واقعہ" تھا جس نے صہیونی رجیم کے یقینی زوال کے راستے کو مستحکم کیا. اس آپریشن نے نہ صرف صہیونی فوج کے ناقابل شکست افسانے کو ہمیشہ کے لئے توڑ دیا، بلکہ محور مقاومت کو پورے خطے میں ایک ناقابل انکار تزویراتی حقیقت میں تبدیل کر دیا۔ غزہ سے لبنان تک، یمن سے عراق اور شام تک، اور اسلامی ایران سے مقبوضہ سرزمینوں کے قلب تک، سب ایک متحد اور ہم آہنگ ترتیب میں صہیونی دشمن اور اس کے امریکی اور علاقائی حامیوں کو چیلنج کر رہے ہیں۔
امریکہ اور صہیونی رجیم اور ان کے علاقائی پیادوں کو آج محور مقاومت کی بامعنی ہم آہنگی کا سامنا ہے۔ خطے اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت میں، محور مقاومت نے درست اور مؤثر کاروائیوں کے ذریعے صہیونی رجیم اور امریکہ کے پیکر پر مہلک ضربیں لگائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ