23 جولائی 2026 - 14:49
مآخذ: ابنا
عراقی وزیرِ اعظم علی الزیدی تہران پہنچ گئے

عراق کے وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی ایک سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی ایک سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

تہران کے ہوائی اڈے پر ایران کے وزیرِ اقتصادیات اور دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے سربراہ سید علی مدنی زادہ نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران علی الزیدی ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اس دورے کو ایران اور عراق کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha