23 جولائی 2026 - 16:19
ایران: جنوب مشرقی سرحد پر جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک

ایران کی سرحدی فورس نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے جکیگور سرحدی علاقے میں مسلح جھڑپ کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی سرحدی پولیس  کے کمانڈر سردار علی اکبر جاویدان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد گروہ ملک میں داخل ہو کر مرکزی صوبوں میں تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتا تھا، تاہم جنوب مشرقی سرحد پر جکیگور سرحدی رجمنٹ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ مسلح جھڑپ کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سردار جاویدان کے مطابق یہ آپریشن مؤثر انٹیلی جنس معلومات، مکمل نگرانی اور سرحدی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ عسکری صلاحیت کے باعث کامیابی سے انجام پایا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے دو ایم-4 رائفلیں، متعلقہ گولہ بارود، دھماکا خیز فتیلے اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے۔

انہوں نے جنوب مشرقی سرحدوں کے تحفظ کے لیے سرحدی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ کے دیگر عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha