اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کے صوبہ بصرہ کے شمال میں واقع ضلع ہارثہ میں اربعین کے زائرین کے پیدل سفر کے راستے پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں 8 عراقی زائر شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔
بصرہ ٹریفک پولیس نے جمعرات کی صبح جاری بیان میں بتایا کہ GMC کمپنی کی ایک اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی (SUV) ہارثہ کے المرتضیٰ علاقے میں زائرین کے لیے مختص سڑک پر چلتے ہوئے بے قابو ہو کر اپنے راستے سے ہٹ گئی اور پیدل چلنے والے زائرین کے ہجوم میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد اس کی زد میں آ گئے۔
حکام کے مطابق، حادثے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ