23 جولائی 2026 - 16:24
رہنما تحریک نجباء: عراقی مزاحمت ہر ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

تحریک نجباء کی سیاسی کونسل کے رکن نے لبنانی اخبار الاخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی مزاحمت کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی حالت میں ہے، جبکہ امریکی افواج کی عراق میں موجودگی تک مزاحمت کا محاذ بند نہیں ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، تحریک نجباء کی سیاسی کونسل کے رکن ڈاکٹر فراس الیاسر نے لبنانی اخبار الاخبار سے گفتگو میں کہا کہ جب تک امریکی افواج عراق کی سرزمین پر موجود ہیں، اسلامی مزاحمت امریکہ کے خلاف اپنی جدوجہد کا باب بند نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت مزاحمت کی جانب سے کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جا رہی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عراقی حکومت کو آئندہ ستمبر میں غیر ملکی افواج کے انخلا سے متعلق اپنے وعدے پر عمل درآمد کا موقع دیا جا رہا ہے۔

میدانی کمانڈرز حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے

ڈاکٹر فراس الیاسر نے کہا کہ عراقی مزاحمت کی کسی بھی جنگ یا کارروائی میں شمولیت کا فیصلہ زمینی صورتِ حال کا جائزہ لینے والے عسکری کمانڈرز کریں گے، کیونکہ موجودہ کشیدگی صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ یہ پورے خطے کو نشانہ بنانے والے امریکی۔صہیونی منصوبے کا حصہ ہے۔

امریکہ کے لیے واضح انتباہ

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی اسلامی مزاحمت کا حالیہ بیان دراصل واشنگٹن کے لیے ایک واضح انتباہ تھا، جو مزاحمتی تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔

تحریک نجباء کے رہنما نے زور دے کر کہا کہ عراقی مزاحمت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کی تیاری میں ہے اور کسی بھی پیش رفت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha