بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے ٹرمپ کے دوبارہ حملے کی دھمکی کے جواب میں، کہا: ٹرمپ کہتا ہے کہ ایران کے خلاف آج کے امریکی حملے بند ہوئے ہیں لیکن اگر ایران اس کی مرضی کے معاہدے پر دستخط نہ کرے تو وہ کل دوبارہ ایران پر حملہ کرے گا، لیکن شاید وہ سمجھنا نہیں چاہتا ہے کہ "ایران فوجی جارحیت کا جواب فوجی کاروائی کرکے دیتا ہے اور کسی صورت میں بھی امریکی دھونس دھمکی اور بے تحاشا حماقتوں پر بلیک میل نہیں ہوتا اور ٹرمپ کو بھتہ نہیں دیتا۔
انھوں نے کہا: قاعدہ یہ ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا جواب فوجی کاروائی سے دیا جاتا نہ کہ ہم انہیں سیاسی بھتہ دے دیں۔ جس دن بھی وہ جارحیت کرے گا ایران کا جواب بھی وصول کرے گا، اور یہ وہ حقیقت ہے جس کو ہم نے ماضی میں ثابت کرکے دکھایا ہے اور مستقبل میں بھی ثابت کرتے رہیں گے؛ کل ہو یا اگلے دنوں۔ قاعدہ: اینٹ کا جواب پتھر سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ