2 جون 2026 - 22:11
موساد کا پرانا جاسوس لبنان میں ایران کے مقابلے میں ٹرمپ کی پسپائی سے سیخ پا + ویڈیو

بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کا کہنہ مشق ایرانی نژاد جاسوس ایرانی دھمکی کے سامنے امریکی صدر کی پسپائی اور تہران کے مطالبات کے سامنے سر خم کرنے پر بری طرح ہراساں اور سیخ پا ہؤا ہے۔ وہ کہتا ہے: ٹرمپ نے انتہائی تند و تیز لہجے میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون رابطے میں، اس کو پاگل اور دیوانہ قرار دیا ہے [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کا کہنہ مشق ایرانی نژاد جاسوس مناشے امیر ایرانی دھمکی کے سامنے امریکی صدر کی پسپائی اور تہران کے مطالبات کے سامنے سر خم کرنے پر بری طرح ہراساں اور سیخ پا ہؤا ہے۔ وہ کہتا ہے: ٹرمپ نے انتہائی تند و تیز لہجے میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون رابطے میں، اس کو پاگل اور دیوانہ قرار دیا ہے اور کہا کہ "میں نے تجھے جیل سے نجات دلائی ہے، تو کیا تو اب میری حکم عدولی کرے گا۔

مناشے امیر کے ویڈیو پیغام کی تفصیل:

ہم سی این این سے سنتے ہیں، اور ایکسیوس ویب سائٹ میں پڑھتے ہیں کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر نیتن یاہو کے ساتھ کل رات ٹیلی فون رابطے میں، اس کو دیوانہ اور ناشکرا قرار دیا اور کہا: میں نے تجھے جیل سے نجات دلائی اب تو میری حکم عدولی کرنا چاہتا ہے؛ ممکن ہے کہ یہ رپورٹ درست ہو!

ٹرمپ کا اقدام دو جہتوں سے بہت خطرناک ہے:

- ایک یہ کہ یہ اقدام ایران کی اسلامی حکومت کے لئے ایک رعایت ہے۔ آبنائے ہرمز بدستور بند رکھا گیا ہے اور مسٹر ٹرمپ کہتا ہے کہ "ہم سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں"، لیکن

- ایران کی اسلامی حکومت کی دھمکی اور انتباہ کے سامنے [ٹرمپ کا] جھک جانا اسرائیل کی سلامتی کے لئے بہت خطرناک ہے اور ایران کی حکومت کی 'غنڈہ گردی' کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

جب مسٹر ٹرمپ ایران کی دھمکی کو تسلیم کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ لبنان میں اپنی کاروائی کو روک دے۔ یہ نہ صرف ایران کے رعایت دینے کے مترادف ہے بلکہ اس کے معنی اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے ہیں کہ ایرانی حکومت لبنان کے اندر غنڈہ گردی کرتی ہے، حکمرانی کرتی ہے اور مسٹر ٹرمپ اس تلخ حقیقت کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی تائید و تصدیق کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha