بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونی ریاست کے سرکاری ریڈیو میں عشروں تک کام کرنے والے، فارسی زبان سے واقف صہیونی براڈکاسٹر مناشے امیر (Menashe Amir) کا خواب دیکھنے اور سننے کے قابل ہے:
میں نے کل رات کو خواب دیکھا، ایک عجیب خواب دیکھا کہ ایران کی اسلامی حکومت مشرق وسطی کے پورے علاقے پر مسلط ہو چکی ہے۔ جس قدر تلاش کیا اسرائیل کو نہیں دیکھ سکا۔ اسرائیل کہیں بھی نہیں تھا، اسرائیل کا کوئی وجود نہیں تھا، اسرائیل نیست و نابود ہو چکا تھا، پورا علاقہ لبنان سے یمن تک، شام تک، عراق تک، بحرین تک، اور دوسرے علاقے، سب ہو گئے تھے "اسلامی جمہوریہ ایران"۔ ایرانیوں نے مسجد الاقصی کو آزاد کرایا تھا، اور وہ مزید اسرائیل کے قبضے میں نہیں تھی، میں نے کہا کہ اسرائیل کا کوئی وجود باقی نہیں رہا تھا۔۔۔ میں جاگ گیا، یہ ایک خواب تھا شاید ایک ڈراؤنا سپنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ