بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی میگزین فارن افیئرز نے لکھا: "خلیج فارس کی عرب ریاستوں کا خیال ہے کہ جب تک کہ ایران اس مرحلے تک نہ پہنچے کہ آبنائے ہرمز کو مزید، خطرے میں نہ ڈال سکے اور پراکسی گروپوں کی مدد کا قابل نہ رہے، امریکہ کو جنگ سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے!
میگزین نے لکھا: اسلامی جمہوریہ ایران ایک آٹھ سالہ وجودی جنگ، کئی عشروں پر محیط پابندیوں، اپنے سینئر عہدیداروں کے قتل، اور اب طویل ترین بمباریوں سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہؤا ہے اور بدستور، مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔
میگزین کے مطابق، اس کے برعکس، ایران کے ساتھ امریکی-اسرائیلی جنگ سبب بنی کہ خلیج فارس کی ریاستیں ایران کے حملوں کا ہدف بن جائیں۔
فارن افیئرز نے خطے میں امریکیوں کے پانچ سالہ مزید تعیناتی کو آڑ دیتے ہوئے، عرب رہنماؤں کو مشورہ دیا اور لکھا: عرب ریاست کو مزید امریکی امداد کی توقع نہیں رکھنا چاہئے، اور ان کے لئے بہتر یہی ہے کہ "[مبینہ طور پر] پانچ سالہ مدت کے دوران خطے سے امریکی افواج کے کے مرحلاتی انخلاء" کے عمل کو ایران کے ساتھ ایک جامع معاہدے کی بنیاد کے طور پر تجویز کریں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ