13 مئی 2026 - 08:33
ٹرمپ کو اپنا غصہ اسرائیلی حکام پر اتارنا چاہئے، ٹرمپ انتظامیہ کا مستعفی اہلکار

امریکی حکومت کے مستعفی اہلکار "جو کینٹ" نے کہا: ٹرمپ مایوس ہے کیونکہ اسرائیلیوں نے کردوں اور ایران کے دوسرے مخالفین کو مسلح کرنے کا بے بنیاد خواب اس کو فروخت کر لیا۔ چنانچہ ٹرمپ کو اپنا غصہ اسرائیل پر اتارنا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی مرکز برائے انسداد دہشت گردی کے مستعفی سربراہ جو کینٹ (Joe Kent) نے لکھا ہے:

- ٹرمپ مایوس ہے کیونکہ اسرائیلیوں نے کردوں اور ایران کے دوسرے مخالفین کو مسلح کرنے کا خام خیال ٹرمپ کو بیچ دیا۔

- اسرائیلیوں نے ٹرمپ سے کہا کہ یہ کام بہت تیزی سے ایرانی حکومت کے خاتمے اور تیزرفتار فتحیابی پر منتج ہوگا۔ لیکن

- یہ تجویز آرزومندانہ سوچ (Wishful thinking خیالی پلاؤ) پر مبنی تھی۔ جس وقت اسرائیلی یہ معلومات ہمیں دے رہے تھے، ان کا مقصد ان کے مفادات کا حصول تھا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha