بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی انسداد دہشت گردی کے مستعفی ڈائریکٹر جو کینٹ (Joe Kent) نے نیٹو سے ٹرمپ کی علیحدگی کا راز افشاء کرتے ہوئے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: بدقسمتی سے نیٹو سے امریکی علیحدگی بیرون ملک جنگوں سے بچنے کے لئے نہیں ہوگی بلکہ ہم نیٹو کو ترک کریں گے تاکہ شام میں ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔"
انھوں نے شام میں حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: "بدقسمتی سے، یہ واقعات اس وقت رونما ہوئے جب ہم نے شام کی سیکولر حکومت کو گرانے میں مدد کی اور القاعدہ / داعش کے سبق سرہنے کو وہاں صدر بنا کر تعینات کیا۔"
ٹرمپ انتظامیہ کے سابق رکن نے ایک دوسرے ایکس میسج میں لکھا ہے : "وہ وقت آ گیا ہے کہ ہم مشرق وسطی میں آگ کے اس کھیل کا خاتمہ ہؤا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ