15 مارچ 2026 - 05:19
ایران کے ساتھ جنگ امریکہ کے کنٹرول سے نکل گئی ہے، ٹکر کارلسن

امریکی صحافی نے اپنے ملک کے اہلکاروں کے خبر دار کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ جاری رہنے سے، واشنگٹن کا انجام برا ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹکرکارلسن کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت کھو رہا ہے۔

کارلسن نے برطانوی صحافی پیرس مورگن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: اگر جنگ جاری رہی تو یہ امریکہ پر کاری ضرب لگا سکتی ہے، حالات کو اس سمت میں نہیں جانا چاہئے۔

امریکہ نے اسلامی جمہوری نظام اور ایران کی تقسیم کی غرض سے صرف چند دنوں کے لئ! جنگ کا آغاز کیا لیکن اس جنگ سے نکلنے کے لئے امریکہ کے سامنے کوئی روشن افق نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے چینیوں کا دامن تھام لیا ہے۔

روئٹرز نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ایران نے امریکی ـ اسرائیلی حملوں کی بندش تک کسی بھی قسم کی جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ [البتہ روئٹرز کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے، کیونکہ ایران نے جنگ بندی کا امکان یکسر مسترد کر دیا ہے اور خطے سے امریکیوں کے انخلا کو اس کی بنیادی شرط قرار دیا ہے۔]

کارلسن نے کہا: ہر جنگ وسیع پیمانے پر غیر متوقعہ تبدیلیوں کا سبب بنتی ہے، یہ کسی بھی بڑی جنگ کی خصوصیت ہے، جنگ کی فطرت یہی ہے۔ کشت و خون کا آغاز ہوتے ہی بڑے بڑے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جن کی آپ توقع نہیں کر سکتے تھے، اور آپ ان پر قابو نہیں پا سکتے۔ یہ وہی نقطہ ہے جہاں تمام معاملات کا کنٹرول آپ کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔

اس امریکی صحافی نے کہا: بہت دور کی بات ہے کہ امریکہ ایران کے مقابلے میں حتمی کامیابی حاصل کر سکے۔ خود امریکہ بھی صحیح طریقے سے اس قسم کی جنگ میں اپنی صلاحیتوں کی مقدار سے آگاہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha