4 مئی 2025 - 01:12
ویڈیو | اگر اسرائیل امریکی پیسے کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا تو اسے قائم ہی نہيں رہنا چاہئے!

اسرائیل اگر امریکی امداد کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا تو نہ صرف اس کو قائم نہیں رہنا چاہئے بلکہ وہ قائم ہی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | 

ٹکر کارلسن (Tucker Carlson) اور میٹ والش (Matt Walsh) کا دلچسپ مکالمہ:

میرے خیال میں جو قوم اپنا دفاع نہ کرسکے، یا اگر ایک ملک اپنی بقاء کی خاطر اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا اور امریکہ اس کی مالی پشت پناہی کرتا ہو، اس ملک کو اصولی طور پر ہونا ہی نہیں چاہئے، یہ دنیا کا قانون ہے! 
- رکیے! اگر ایک ملک امریکہ کی طرف سے مالی پشت پناہی نہ پانے کی صورت میں قائم نہیں رہ سکتا تو کیا اس کو قائم ہی نہیں ہونا چاہئے؟ جی ہاں! اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔
- کیا آپ کی سوچ یہی ہے؟
دیکھئے ان کا جوہری پروگرام، ان کے فوجی ہتھیار اور ان کی معیشت امریکی پشت پناہی کے تحت چل رہی ہے، میں صرف اسرائیل کی بات نہیں کرتا لیکن میرے خیال یہ ایک حقیقت ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اسرائیلی لابسٹ امریکہ کا دورہ نہ کرتے اور نیتن یاہو تین مہینوں میں دو مرتبہ امریکہ کے دورے پر نہ آتا۔ 
- میں سوچتا ہوں کہ وہ اپنا مسئلہ اچھی طرح حل کر سکتے ہیں۔ لیکن جو بھی ملک اصولی طور پر امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، اس کو نہ صرف قائم نہیں رہنا چاہئے بلکہ وہ اسی وقت وجود نہیں رکھتا اور قائم نہیں ہے۔
- (ہنستے ہوئے): دلچسپ نقطہ نظر ہے! 
وہ یقینا ملک نہیں ہیں۔
- جی ہاں میں سمجھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha