بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، ـ وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کے ساتھ اجلاس میں اعلانیہ طور پر اونگنے کے بعد، ـ ملک یونان کو ایک شخص سمجھ لیا اور کہا: "یونان ایک غیرمعمولی آدمی ہے۔"
صدر ٹرمپ کی بھتیجی، میری ٹرمپ نے کہا ہے کہ "جس وقت میرا دادا ڈونلڈ کی عمر میں تھا، تو اس میں بھی عتاہت کے اثرات نمایاں ہوئے۔ آج کل میں جب دیکھتی ہوں کہ وہ کس قدر میرے دادا کی طرح ہوگیا ہے، اور یہ باعث تشویش ہے۔ وہ تقریبا اپنے جذبات پر قابو پانے سے عاجز ہے اور عام طور پر اس بات سے بے خبر رہتا ہے کہ "کہاں ہے، کیوں اور کس کے ساتھ ہے۔"
یہ صورت حال اس کے جنگی حلیف صہیونی ریاست میں بھی تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ صہیونی اخبار معاریو نے لکھا: "ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل متضاد موقف اپناتا ہے اور ہر دو منٹوں میں ایک بار اپنا موقف بدل دیتا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے اندر شدید الجھن پائی جاتی ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں، تمام محاذوں پر صورت حال ابتر ہوگئی ہے اور ہماری فوج اب اگلے ایام کے بارے میں، ایک مکمل غیر یقینی صورت حال سے دوچآر ہے۔
ادھر کل فلوریڈا میں کچھ صحافیوں نے اس کے دائیں ہاتھ کی تصویر شائع کی ہے جس پر سوجن میں شدت آئی ہے اور یہ اب اس کی انگلیوں میں اتر رہی ہے: سلطنت امریکہ کا بیمار بادشاہ۔
اور ہاں اب صہیونی بھی تشویش میں مبتلا ہیں اس لئے کہ اگر ٹرمپ نہ رہے تو وہ بھی امریکی حمایت سے محروم ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ