30 اپریل 2026 - 23:37
نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کے درپے / صہیونی فوج میں خودکشیاں بڑھ گئیں

طفل کُش صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اگلے دو ہفتوں میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے لئے دورہ واشنگٹن کے درپے ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || طفل کُش صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اگلے دو ہفتوں میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے لئے دورہ واشنگٹن کے درپے ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ ملاقات اسرائیل-لبنان جنگ بندی کے لئے ہے، جس میں ٹرمپ نے مئی تک تین ہفتوں کی توسیع کی ہے اور یہ جنگ بندی مئی کے وسط میں اختتام پذیر ہونے والی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ان دو جرائم پیشہ قاتلوں کے درمیان ملاقاتوں کے فورا بعد ایران کے بے گناہ عوام بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ 
اسی اثناء میں صہیونی اخبار "ہاآرتص" نے صہیونی فوج میں خودکشی کی شرح میں اضافے کی خبر دی اور لکھا: حالیہ 30 دنوں میں اسرائیلی فوج کے 11 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha