9 مئی 2026 - 07:36
توانائی کے عالمی اور امریکی بحران کے دوران ہی ایک امریکی ریفائنری میں دھماکہ

جمعہ کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق لوزیانا ریاست میں ایک ریفائنری میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں کئی کلومیٹر دور تک مکانات لرز اٹھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایک طرف سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ  سے پیدا ہونے والے غیرمعمولی توانائی بحران اور ایندھن کی شدید قلت سے دوچار ہے، امریکی ذرائع امریکی ریاست لوزیانا میں چلمیٹ (Chalmette) ریفائنری میں ایک بڑے دھماکے اور آتشزدگی کی خبر دے رہے ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ کئی کلومیٹر دور تک لوگوں کے مکانات لرز اٹھے اور قریبی ریستورانوں کے گاہک منتشر ہوگئے۔

دھماکے کے بعد جاری کی گئی ویڈیوز میں بڑے بڑے شعلے اور گاڑھا کالا دھواں دکھایا گیا ہے جو فضا میں اٹھ رہا ہے۔

چلمیٹ ریفائنری پی بی ایف انرجی کمپنی کی چھ ریفائنریوں میں سے ایک ہے۔ یہ ریفائنری روزانہ ایک لاکھ 85 ہزار بیرل خام تیل صاف کرتی ہے۔ نیز جلد ہی یہ روزانہ 20 ہزار بیرل قابلِ تجدید ڈیزل ایندھن کی پیداوار شروع کرنا چاہتی تھی۔

جمعہ کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب امریکی ریاستیں ایران جنگ کے نتیجے میں توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہیں۔

ایکس نیٹ ورک کے ایک امریکی صارف نے لکھا: "اس ریفائنری کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت روزانہ ایک لاکھ 85 ہزار بیرل تھی اور اب اس میں کام بند ہو گیا ہے۔ اس حادثے کو کیلیفورنیا میں شیورون (Chevron) ریفائنری میں اس ہفتے کے شروع میں پیش آنے والی آتشزدگی سے ملا دیں تو اندازہ لگا سکیں گے کہ امریکہ کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت کو انتہائی برے وقت میں، یکے بعد دیگرے، ضربیں پڑ رہی ہیں۔"

امریکہ میں ایندھن کا بحران

"چلمیٹ" جیسی ریفائنریوں میں دھماکہ ایسے وقت میں ہوتا ہے جب ایران کے ساتھ امریکہ کی شروع کردہ حالیہ جھڑپوں اور خلیج فارس میں عدم استحکام کی وجہ سے ریاست ہائے متحدہ کی توانائی کی منڈی کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

ایران پر امریکی-اسرائیلی جارحیت اور آبنائے ہرمز پر مستحکم ہونے والے ایرانی کنٹرول اور امریکہ کی طرف سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے اس آبنائے سے آمدورفت محدود ہونے کے بعد سے پورے امریکہ میں پمپوں پر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آخری رپورٹس کے مطابق پورے امریکہ میں پٹرول کی اوسط قیمت 4.50 سے 5 ڈالر فی گیلن کی حد تک پہنچ گئی ہے؛ البتہ مہنگی ریاستوں جیسے کیلیفورنیا میں قیمتیں 6 ڈالر کی حد سے بھی تجاوز کر گئی ہیں۔

خلیج فارس سے بھاری خام تیل کی درآمد کے رک جانے یا کم ہوجانے کی وجہ سے، چلمیٹ جیسی امریکی اندرونی ریفائنریاں کمی پوری کرنے کے لئے اپنی زیادہ سے زیادہ آپریشنل صلاحیت پر کام کرنے لگی  تھیں۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ پرانی تنصیبات پر "حد سے زیادہ کام کا دباؤ" تکنیکی حادثات اور دھماکوں کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔

ایسے حالات میں جب قیمتوں پر قابو پانے کے لئے، امریکہ کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو (SPR) کو  مارکیٹ میں انجیکٹ کیا جا رہا ہے، اندرونی پیداوار میں کوئی بھی رکاوٹ فوری طور پر سپلائی دھـچکے کا کردار ادا کرتی ہے اور حتمی صارف کے لئے قیمتوں کی کمی میں رکاوٹ بنتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha