بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ غاصب صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم "نفتالی بینت"، نے صہیونی چینل i12 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: "اسرائیل ٹوٹ رہا ہے۔ اور فوجی سروس سے فوجیوں کا فرار، ہماری فوج کو نگل رہی ہے۔
نفتالی بینت نے کہا:
- اس وقت واحد مسئلہ جو میز پر ہے یہ ہے کہ اسرائیل ٹوٹ رہا ہے۔
- آبادکار نوجوانوں میں کا فوجی خدمت سے فرار، ہماری فوج کو نگل رہا ہے۔ میں نے کل کئی سرحدی فوجیوں سے ملاقات کی، اور انہوں نے مجھ سے کہا: فرائض کی انجام دہی کے لئے نفری کافی نہیں ہے۔
- کہہ رہے کہ "جب ہم کسی مقام پر قبضہ کرتے ہیں، وہاں سے فوری طور پر پسپائی پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ نفری کافی نہیں حالانکہ لاکھوں صحتمند، طاقتور اور صحیح و سالم حریدی نوجوان کھڑے ہوکر ہمارا تماشا دیکھ رہے ہیں، اور حکومت ہمارے حالات کو نظر میں لائے بغیر، اربوں شیکل انہیں ادا کر رہی ہے۔
نفتالی بینت نے کہا: میری تجویز ہے کہ نیتن یاہو کو سیاست سے کنارہ کشی کی شرط پر، عدالتی مقدمات سے معاف کیا جائے؛ کیونکہ وہ شدید بیمار ہے اور میں علیل نیتن یاہو کو جیل کے یونیفارم میں نہيں دیکھنا چاہتا!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ