27 اپریل 2026 - 17:45
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے رہیں گے، حزب اللہ /جنوبی لبنان میں استشہادی دستے تعینات

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا: ہم ہرگز لبنانی حکومت اور صہیونی ریاست کے درمیان سابقہ جنگ بندی کی طرف نہیں پلٹیں گے اور صہیونیوں کی تمام تر خلاف ورزیوں اور جارحیتوں کو موقع پر ہی جواب دیتے رہیں گے / ہم جنوبی لبنان میں لبنانی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی بنیاد پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں، نیتن یاہو / اسرائیل کے ساتوں بریگیڈ کو پہنچنے والے نقصانات۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا: ہم ہرگز لبنانی حکومت اور صہیونی ریاست کے درمیان سابقہ جنگ بندی کی طرف نہیں پلٹیں گے اور صہیونیوں کی تمام تر خلاف ورزیوں اور جارحیتوں کو موقع پر ہی جواب دیتے رہیں گے۔

حزب اللہ نے صہیونی جارحیتوں پر لبنانی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ صہیونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی ہر خلاف ورزی کا جواب دے گا اور حکومت کی ناکام سفارتکاری پر اعتماد نہیں کرے گا۔

لبنانی صدر اور وزیر اعظم حال ہی میں اسرائیل اور امریکہ کی گود میں جا بیٹھے ہیں اور حزب اللہ کے خلاف میدان میں آئے ہیں، یہاں تک کہ پیڈوفائل امریکی صدر نے لبنانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں لبنانی حکومت کو حزب اللہ سے نجات دلاؤں گا"، جس پر لبنانی اہلکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے حالانکہ حزب اللہ کی جنگ اسرائیل کے ساتھ اور لبنان کے تحفظ کے لئے ہے۔

نیتن یاہو نے لبنانی حکومت کی غداری عیاں کردی

ہم جنوبی لبنان میں لبنانی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی بنیاد پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں۔

ادھر لبنانی کالم نگار "میثم رزق" نے لکھا: "جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو صراحت کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی کاروائیاں "لبنانی حکومت کے ساتھ مفاہمت" کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، تو یہ مسئلہ اب سیاسی پروپیگنڈے کی حد سے بڑھ گیا ہے اور یہ خطرناک سوال اٹھ رہا ہے کہ "یہ کیسی حکومت ہے جو دوسری ریاست کے ساتھ مفاہمت کر رہی ہے کہ وہ اس کی سرزمین پر حملہ کرے؟"

بہرحال؛ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں کامیاب کاروائی کی اور دشمن کے ذرائع کے اعتراف کے مطابق ساتویں بریگیڈ کا ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا اور پانچ زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ صہیونی اور حالیہ جنگ میں امریکی بھی، اپنے جانی نقصانات کو سنسر کرتے ہیں اور یہ رجحان صہیونی ریاست میں زیادہ شدید ہے؛ جبکہ امریکہ میں بھی جنگی ہلاک شدگان کی تعداد کا مسئلہ بری طرح متنازعہ بن گیا ہے۔

حزب اللہ کے استشہادی دستے جنوبی لبنان میں تعینات

حزب اللہ لبنان کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا: استشہادیوں کا ایک بڑا گروپ، پہلے سے تیار کردہ منصوبوں کے ساتھ جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے رہیں گے، حزب اللہ /جنوبی لبنان میں استشہادی دستے تعینات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha