9 مئی 2026 - 20:24
آبنائے ہرمز کی بندش کا سبب ٹرمپ کی مہم جوئیاں + ویڈیو

شپنگ ڈیٹا مانیٹرنگ کمپنی نے کہا کہ اسٹریٹجک لحاظ سے دنیا کی اہم ترین آبنائے، جہاں امریکی حملے سے پہلے معمول کی جہازرانی جاری رہتی تھی، اب 24 گھنٹے سے کوئی ٹریفک نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سمندری نیوی گیشن ڈیٹا مانیٹرنگ کمپنی، "میرک ٹریفک" نے آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آٹومیٹک آئیڈنٹفیکیش سسٹم (Automatic Identification System [AIS]) کے اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز، جو دنیا کی اہم ترین تزویراتی آبراہوں میں سے ایک ہے، میں ـ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ـ کوئی تجارتی جہازرانی نہیں ہوئی، جبکہ 28 فروری کو ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت سے پہلے آبنائے سے روزانہ گذرنے والے جہازوں کی اوسط تعداد 130 تھی۔

ایران پر امریکی-صہیونی اتحاد کی جارحیت سے پیدا ہونے والےعدم تحفظ کے نتیجے میں آبنائے ہرمز بند ہو گئی، لیکن جہازوں کو ایران کی اجازت اور محفوظ راستے سے گذرنے کی اجازت تھی۔

ٹرمپ نے اسی حال میں ـ عالمی معیشت کو مفلوج کرنے کی غرض سے ـ آبنائے ہرمز کی غیر قانونی ناکہ بندی کا اعلان کیا جس کے بعد محدود اور بحفاظت جہازرانی کا یہ امکان بھی ختم ہؤا اور پھر اس نے اس خطے میں مختلف عنوانوں سے ـ آبنائے ہرمز کھولنے کی غرض سے ـ مہم جوئیاں کیں اور یہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند  ہو گیا اور اب کوئی بھی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر آبنائے کے قریب جانے کی ہمت نہیں کرتا۔

برطانیہ کی سمندری تجارتی تنظیم نے اس آبی گذرگاہ میں پیدا ہونے والے عدم تحفظ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کی سیکیورٹی لیول کو بحرانی قرار دے دیا ہے۔

جس دن ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جہازوں کی آزادی کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے، سمندری آمدورفت سے متعلق میری ٹائم ٹریکنگ اکاؤنٹ "مینچ اوسنٹ Manch Osint" نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جہازوں کے پوزیشننگ ٹرانسمیٹر بند کر دیئے گئے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ کام امریکی فوجی حکم پر کیا گیا ہے۔

اس اکاؤنٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی بحریہ نے 2024 میں بحیرہ احمر میں بھی "آپریشن پروسپیریٹی گارڈین" کے لئے اسی طرح کا اقدام کیا تھا اور اپنے پراپیگنڈا اہداف کے لئے معصوم ملاحوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔

اسی دوران، مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاری کے تجزیہ کار کارل مرکس (Carl Merckx) کا کہنا ہے کہ اب تک یہ کبھی نہیں ہؤا تھا کہ آبنائے ہرمز میں "کوئی" آمدورفت نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha