بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مطابق، کہ اس نے آبنائے ہرمز کے ذہین انتظام کے دوران خلاف ورزی کرنے والے دو جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے:
1۔ "MSC-FRANCESCA" جہاز، جس کا تعلق صہیونی ریاست سے ہے اور
2۔ خلاف ورزی کرنے والا جہاز "EPAMINODES"
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے زور دے کر کہا: یہ دو جہاز اجازت نامے کے بغیر، مسلسل خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے، اور نیویگیشن سسٹم میں ہیرا پھیری کی اور پرامن جہآزرانی کو خطرے میں ڈال کر خفیہ طور پر آبنائے ہرمز سے نکلنا چاہتے تھے۔
سپاہ پاسداران کے نیوی انٹیلی جنس نے ان کا سراغ لگایا اور انہیں ایران کی شریف قوم کے مفادات کے تحفظ کی خاطر روک کر ایرانی بندرگاہوں پر منتقل کیا گیا۔
ارنا کے بقول، ان جہازوں کو تلاشی کے لئے بندرگاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ