بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ موصولہ رپورٹ کے مطابق، ایک فوجی ذریعے نے آئی آر آئی بی کو بتایا کہ جارح امریکی دشمن کے جہازوں نے ایک ایرانی تیل بردار جہاز پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ان جہازوں پر میزائل برسائے جو شدید نقصان سہنے کے بعد پسپا ہوگئے۔
بہمن ہاربر پر حملہ اسرائیل-1 کا کام تھا یا اسرائیل-2 (امارات) کا؟
گوکہ ایرانی اہلکاروں نے اس جارحیت کے حوالے سے صہیونی ریاست یا ابوظہبی کے حکام پر کوئی الزام نہیں لگایا تھا، صہیونی ریاست کے چینل i24NEWS نے کہا کہ "ہم نے کوئی حملہ نہیں کیا۔"
ادھر کچھ صہیونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ امارات کےطیاروں نے جزیرہ قشم کے بہمن ہاربر پر حملہ کیا ہے۔
ایران کے فوجی حکام نے اس سلسلے میں تحقیق شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قشم اور بندر عباس پر حملہ امریکہ کا کام تھا، فاکسنیوز
ٹرمپ کے قریبی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے قشم اور بندرعباس پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ان حملوں کا مطلب، جنگ کا آغاز نہیں ہے۔"
لگتا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکر پر حملہ کرنے والے امریکی بحری جہازوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے، اور ممکن ہے کہ قشم اور بندر عباس پر حملہ اسی سوزش کی تسکین کے لئے انجام پایا ہے۔ لیکن بہر حال اس بارے میں حتمی طور پر فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ کا بیان:
ایرانی تیل بردار جہازوں اور بندرگاہی علاقوں پر پر امریکی بحریہ کی جارحیت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے جوابی کاروائی کی جس کے نیتجے میں امریکی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا۔
خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کا اعلان
آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی جنگی جہازوں پر بھاری میزائل حملے کئے گئے۔
اس بیان کے مطابق، ایک علاقائی عرب ریاست نے بھی ایران پر امریکی حملے میں حصہ لیا ہے۔
ہیڈکوارٹر نے کہا: انتقامی کاروائی فوری طور پر انجام پائے گی۔
میناب شہر پر امریکی-صہیونی حملہ
صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر نے اعلان کیا کہ 00:10 بجے صہیونی-امریکی دشمن نے ایک بحری پولیس فورس کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہؤا۔
ابو ظہبی سے ایک خبر
ایک خبر یہ بھی ہے کہ آل نہیان کے گھونسلے "ابو ظہبی" میں کچھ دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
اس واقعے کی تفصیلات آ رہی ہیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ