12 مئی 2026 - 23:39
آبنائے ہرمز پر ایران کی فیصلہ کن حکمرانی / ایران پر پابندیاں آبنائے میں رکاوٹ کے مترادف، ایرانی افواج / قطر کا پہلا جہاز گذر گیا

آبنائے ہرمز پر ایران کی فیصلہ کن حکمرانی / ایران پر پابندیاں آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے مترادف، ایرانی افواج / ایک جہاز بھی عمان کے امریکہ کے مجوزہ روٹ سے نہیں گذرا۔ قطر کا پہلا جہاز آبنائے سے گذرا مگر ایران کی اجازت سے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

آبنائے ہرمز پر ایران کی فیصلہ کن حکمرانی

سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک جہاز بھی عمان کے ساحلوں کے قریب امریکہ کے مجوزہ روٹ سے نہیں گذرا ہے۔ جن جہازوں نے اجازت لی وہ سب آبنائے میں ایران کے متعینہ روٹ سے گذرے ہیں۔"

ایران پر پابندیاں آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے مترادف، ایرانی افواج

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا: اس کے بعد جو ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پیروی کریں گے، یقینی طور پر آبنائے ہرمز سے گذرنے میں مشکلات سے دوچار ہونگے۔

قطر کا پہلا جہاز آبنائے ہرمز سے گذر گیا، لیکن ایران کی اجازت سے

"رائٹرز" نے لکھا: "ایرانی حکومت نے مائع گیس کے حامل قطری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گذرنے کی اجازت دی۔ یہ پہلا قطری جہاز تھا جو ایران کی اجازت سے بحفاظت آبنائے ہرمز سے گذر گیا۔ گیس کا خریدار پاکستان تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آبنائے ہرمز پر ایران کی فیصلہ کن حکمرانی / ایران پر پابندیاں آبنائے میں رکاوٹ کے مترادف، ایرانی افواج / قطر کا پہلا جہاز گذر گیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha