بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اگر امارات کی زمین سے ایرانی جزائر اور ملکی ساحلی علاقوں کے خلاف کوئی اقدام ہؤا تو اس ریاست کو تباہ کن اور اور پشیمان کن جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کے بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں ریاست امارات کے خلاف کسی قسم کی میزائل اور ڈرون کاروائی نہیں کی ہے اور اگر کوئی کاروائی ہوتی تو ہم فیصلہ کن انداز سے، صراحت سے اس کا اعلان کرتے۔ چنانچہ ہم اس ریاست کی وزارت دفاع کے اعلان کی یکسر تردید کرتے ہیں اور یہ اعلان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
امارات کے اہلکاروں اور حکمرانوں کو اعلان کرتے ہیں کہ تمہارا ملک ـ ایک اسلامی سرزمین ہونے کے ناطے ـ امریکیوں اور صہیونیوں اور ان کی فوجی نفری اور ہتھیاروں کا گھونسلا نہیں بننا چاہئے اور اسے عالم اسلام اور مسلمانوں سے غداری نہیں کرنی چاہئے۔ تمہیں خود کو امریکیوں اور صہیونیوں کے بچھائے ہوئے جال میں نہیں پھنسانا چاہئے اور کفار اور مشرکین کا مقابلہ کرنے کے بجائے ایران کی مسلمان قوم کو بزدلانہ ابلاغیاتی یلغار اور ناجائز تمہمتوں اور پروپیگنڈے کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔
بدقسمتی سے کہنا چاہئے کہ ریاست امارات آج عالم اسلام کے دشمن امریکیوں اور صہیونیوں کا اصلی اڈہ اور خطے میں بدامنی پھیلانے کا گڑھ بن گیا ہے اور ان کی فوج اور فوجی سازوسامان کے ایک بڑے حصے کی تعیناتی کا مرکز بن چکا ہے۔
پروپیگنڈے، بہتان تراشی اور اسی اثناء میں مظلوموں کی اداکاری کے ذریعے کوئی مسئلہ قابل حل نہیں ہے اور اس سے بین الاقوامی ماحول کو تاریک بنانا بھی چنداں آسان نہیں ہے۔
لہٰذا ہم اب تک تمہارے پروپیگنڈے اور امت اسلامی اور ایران کے دشمنوں کے تئیں تمہاری مدد و حمایت کے سامنے صبر و تحمل سے کام لے کر اس ملک میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کا لحاظ رکھتے آئے ہیں۔
خبردار کرتے ہیں کہ اگر امارات کی مٹی سے ایرانی جزائر اور ملکی بندرگاہوں اور ساحلوں کے خلاف کوئی اقدام عمل میں آئے تو ہم انتہائی سخت اور پشیمان کن جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کل پیر کے روز امریکیوں کی رسوا کن اور ناکام کاروائی میں برابر کا حصہ لیا گوکہ اس کی فضا میں ایک ايئرفیول ٹینکر لاپتہ ہو گیا اور اس کے ایک دو جہاز، کچھ پائپ لائینیں اور ایک پٹروکییکل کمپلیس کو زبردست نقصان پہنچا۔ کسی نے خوب کہا تھا کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں گھاس کچل دی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ