بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے، سدرن پارس کے ڈھانچے پر حملے کے بعد، ذیل کی تنصیبات کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو دور ہونے کی ہدایت کی کیونکہ یہ تنصیبات جائز اہداف میں تبدیل ہو گئی ہیں:
1۔ سامرف ریفائنری ـ سعودی عرب
2۔ الحصن گیس فیلڈ ـ امارات
3۔ جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس ـ سعودی عرب
4۔ مسعید پٹروکیمیکل کمپلیکس اور مسعید ہولڈنگ کمپنی ـ قطر
5۔ راس لفان ریفائنری ـ قطر
سپاہ پاسداران نے مزید کہا: ہم اس سے پہلے آپ کے حکمرانوں کو باربار واضح طور اس خطرناک اقدام اور اپنے عوام کے مقدرات پر جوا کھیلنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہیں> لیکن آپ کے حکمرانوں نے دشمن کی اندھادھند اطاعت جاری رکھنے اور ایسے فیصلے کرنے پر ڈٹ گئے ہیں جو ان کے عوام کے ارادے کو نمایاں نہیں کر رہے ہیں، بلکہ خطے کے عوام کی مرضی کے برعکس، ان کی سرحدوں کے باہر سے، کسی بھی قسم کی حقیقی حکمرانی کے بغیر، ان پر مسلط کئے جا رہے ہیں۔ چنانچہ جو کچھ اس صورت حال سے جنم لے رہا ہے اس کی ذمہ داری آپ کے اپنے حکمرانوں پر ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ