15 مارچ 2026 - 04:38
ایرانی ڈرونز نے اس امریکی بینک کا پروگرام درہم برہم کیا

سٹی بینک وال اسٹریٹ جینٹ کے طور پر امارات میں اپنا سرمایہ تین گنا بڑھانا چاہتا تھا لیکن اب اس نے ایران کے ڈرونز کے حملے کے نتیجے میں، امارات میں اپنے برانچز بند کر دیئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ سینیچر کی صبح، ایرانی ڈرونز نے دبئی اور منامہ میں امریکی سٹی بینک کے برانچز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے دو ایرانی بینکوں پر امریکی حملے کے جواب میں انجام پائے ہیں۔ اور اگر اس طرح کے اقدمات دہرائے جائیں تو خطے میں امریکی بینکوں کی تمام شاخوں کو تباہ و برباد کیا جائے گا۔

ایرانی ڈرونز نے اس امریکی بینک کا پروگرام درہم برہم کیا

سٹی بینک نے اس واقعے کے بعد اعلان کیا کہ پورے امارات میں ـ ایک شاخ کے سوا ـ اس بینک کے تمام شعبے بند کر دیئے گئے ہیں۔

وال اسٹریٹ کا بینک سنہ 1955 میں اس خطے میں آیا تھا اور امارات، بحرین، کویت، قطر اور سعودی عرب سمیت 11 عرب ممالک میں اس کی شاخیں سرگرم عمل ہیں۔

ایرانی ڈرونز نے اس امریکی بینک کا پروگرام درہم برہم کیا

دبئی کہ شعبہ بین الاقوامی مالی مرکز (DIFC)  میں واقع ووڈمیتھا ٹاور میں ہے جو 2006 سے مشرق وسطی میں سرگرم ہے۔

منامہ برانچ ـ جو 50 سال پرانا ہے ـ سیف کے علاقے میں واقع ہؤا  ہے۔

بحرین میں سٹی بینک کا مرکزی ہیڈکوارٹر ایک آٹھ منزلہ عمارت ـ سٹی بینک ہاؤس ـ میں واقع ہے اور اس کے کارکنوں کی تعداد 300 سے 500 کے درمیان ہے۔

سٹی بینک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ اس بینک نے مشرق وسطی کو اپنے نمو کی ایک بنیاد قرار دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سٹی بینک پر لگی ہوئی ضرب، نے ـ سرمایے کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ـ دبئی کی ساکھ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

نکتہ:

چھوٹی ریاستیں جب بڑی طاقتوں کا کردار ادا کرنے کے شوقین ہوکر عسکریت پسندی کی راہ اپناتے ہیں اور بڑی طاقتوں کے سہارے بڑا نوالہ نگلنے کا ارادہ کرتے ہیں اور دنیا بھر کی شرانگیزیوں میں شراکت داری کرتے ہیں، تو ان کا انجام اس سے بہتر نہیں ہوتا۔ سرمایہ بھگوڑا ہوتا ہے، بدامنی کو برداشت نہیں کرتا اور اب امارات خلیج فارس کی ریاستوں میں آيا ہؤا بیرونی سرمایہ بھاگ کر سویئٹزر لینڈ، ہانگ کانگ اور سنگاپور منتقل ہو رہا ہے۔ شیش محل میں بیٹھ کر بدمعاشوں کو پناہ دینے کا انجام یہی ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha