18 اپریل 2026 - 20:41
ایک پوسٹ ماڈرن امریکی ڈرون MQ-4C Triton ہم نے گرایا تھا، بریگیڈیئر جنرل الہامی

ایران کے ملک گیر ایئرڈیفنس سسٹم کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الہامی نے کہا: ہم نے جنگ بندی سے کچھ دیر پہلے امریکہ کا ایک پوسٹ ماڈرن اور انتہائی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے مہنگے امریکی ڈرون MQ-4C Triton کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ایران کے ملک گیر ایئرڈیفنس سسٹم کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الہامی نے کہا: ہم نے جنگ بندی سے کچھ دیر پہلے امریکہ کا ایک پوسٹ ماڈرن اور انتہائی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے مہنگے امریکی ڈرون MQ-4C Triton کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

اس سے پہلے، سی بی ایس اور فوربز نے رپورٹ دی تھی کہ امریکہ ایک جاسوسی ڈرون MQ-4C Triton ـ جس کی قیمت 250 ملین ڈالر بتائی گئی ہے ـ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں لاپتہ ہو گیا ہے، اور ممکن ہے کہ اسے ایران نے مار گرایا ہو۔

ایران کی مسلح افواج کے اعلان کے مطابق، امریکہ اور صہیونی ریاست کے سینکڑوں ڈرون ایرانی ایئر ڈیفنس کی زد میں آکر تباہ ہوگئے ہیں لیکن واشنگٹن اور تل ابیب اپنے فوجی ـ جانی اور مالی ـ نقصانات کو شدت سے سنسر کر رہے ہیں۔

فوربز نے رپورٹ دی ہے کہ MQ-4C Triton ڈرون 52000 فٹ کی بلندی پر ـ تیزرفتاری سے زمین کی طرف آ رہا اس کا سگنل 10000 فٹ کی بلندی پر منقطع ہؤا اور بظاہر خلیج فارس کے پانیوں میں ڈوب گیا۔

واضح رہے کہ MQ-4C Triton ڈرون تقریبا 60000 فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ایک پوسٹ ماڈرن امریکی ڈرون MQ-4C Triton ہم نے گرایا تھا، بریگیڈیئر جنرل الہامی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha