23 اپریل 2026 - 16:28
جنگ بندی کی توسیع کا اعلان امریکہ کی شکست ہے، مڈل ایسٹ مانیٹر

[اگر] صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کی توسیع کا اعلان [تزویراتی شکست نہ سمجھا جائے تو بھی] حتیٰ بادی النظر میں ایک ٹیکٹیکل پسپائی نظر آتا ہے۔ امریکہ نے اپنے مختلف جنگی منظرنامے آزما لئے، لیکن اسے نمایاں طور پر جارحانہ کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

مڈل ایسٹ مانیٹر نے امریکہ کی شکست پر زور دیا اور لکھا:

- ٹرمپ کی طرف سے ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کی درخواست کے بعد، اس ملک کے ساتھ جنگ بندی کی یکطرفہ اور لامحدود توسیع، ثالثی کی ایک کوشش سے بڑھ کر ہے۔ یہ ثالثوں کے ذریعے نتیجے تک پہنچنے کی سادہ سی کوشش نہیں ہے۔

- ٹرمپ کا یہ فیصلہ ایران کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کے فوجی نقطۂ نظر کی شکست کو عیاں کرتا ہے۔

- وائٹ ہاؤس نے ثابت کرکے دکھایا کہ امریکہ کسی ملک پر، جنگ کی شرائط یکطرفہ طور پر ٹھونسنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔

- [اگر] صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کی توسیع کا اعلان [تزویراتی شکست نہ سمجھا جائے تو بھی] حتیٰ بادی النظر میں ایک ٹیکٹیکل پسپائی نظر آتا ہے۔ امریکہ نے اپنے مختلف جنگی منظرنامے آزما لئے، لیکن اسے نمایاں طور پر جارحانہ کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

- ایران کی جوابی کاروائیوں کی صلاحیت، ایران کے ڈھانچوں کی لچک اور محور مقاومت کی علاقائی ہم آہنگی نے اس ملک کے ساتھ جنگ کے انتہائی مہنگا کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha