23 دسمبر 2024 - 11:02
یمن: آٹھ کروز میزائلوں اور 17 ڈرون طیاروں سے امریکی طیارہ بردار جہاز پر حملہ، ایف-18 جیٹ فائٹر طیارہ مار گرایا / ہم کامیاب ہوئے اور دشمن کو شکست دی، یحییٰ سریع

ہم نے، امریکی-برطانوی حملے کے جواب میں یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز اور کئی مغربی ڈسٹرائرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور اس کاروائی کے دوران ایک امریکی ایف-18 جیٹ فائٹر مار کو مار گرایا، / دشمن کے طیارے یمن کی فضائیں ترک کرنے پر مجبور ہوئے / یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز پسپا ہو گیا / دشمن کے طیارے یمن کی فضائیں ترک کرنے پر مجبور ہوئے / یمن کسی بھی امریکی، برطانوی اور اسرائیلی حماقت سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے / امریکہ کا اصرار ہے کہ یمن اس کو خوار و ذلیل کرتا رہے، یمنی وزیر۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیدیئر جنرل یحییٰ سریع نے (اتوار 22 دسمبر 2024ع‍ کو) اپنے بیان میں کہا: یمنی افواج نے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور متعدد امریکی اور برطانوی جنگی بحری جہازوں (ڈسٹرائرز) کو اس وقت کامیابی سے، نشانہ بنایا جب امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر معاندانہ حملے کا آغاز کیا اور ہم نے امریکی-برطانوی جارحیت کو ناکام بنایا گیا۔

بریگیدیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا: امریکہ اور ہم برطانیہ کے فوجی حملے کے جواب میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور متعدد امریکی اور برطانوی جنگی بحری جہازوں (ڈسٹرائرز) کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور یہ حملہ سینچر اور اتوار کی درمیانی رات کو انجام پایا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کاروائیوں میں آٹھ کروز میزائل اور 17 ڈرون طیارے استعمال کیا۔

امریکی ایف-18 جیٹ فائٹر طیارے کو ہم نے مار گرایا، یمن

بریگیدیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ اس کاروائی کے دوران ایک امریکی جنگی طیارے ایف -18 ہارنیٹ کو بھی مار گرایا گیا کیونکہ ہماری کاروائی کے دوران مغربی ڈسٹرائرز ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ یمن نے امریکی طیارہ بردار جہاز نیز امریکی اور برطانوی ڈسٹرائرز پر کامیاب حملے کے دوران امریکی جنگی طیارہ ایف-18 ہارنیٹ کو مار گرانے کا اعلان ایسے وقت پر کیا ہے کہ امریکیوں نے اس واقعے کو صیغہ راز میں رکھا تھا اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں غلطی سے اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے اور اس کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

دشمن کے طیارے یمن کی فضائیں ترک کرنے پر مجبور ہوئے

بریگیدیئر جنرل یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ جس وقت دشمن طیارے یمن پر حملے کی غرض سے اس ملک کی فضاؤں میں داخلے ہوئے، ہم نے امریکی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا چنانچہ دشمن کے طیارے یمن اک فضا کو ترک کرکے، بطاہر طیارہ بردار جہاز کا دفاع کرنے کی غرض سے بحیرہ احمر کی طرف چلے گئے۔ 

یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز کی پسپائی

یمنی افواج کے ترجمان نے کہا: یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز نشانہ بننے کے بعد، بحیرہ احمر میں اپنی پوزیشن چھوڑ کر شمال کی طرف پسپا ہو گیا؛ جس کا سبب یہ تھا یمنی افواج نے اس جہاز پر متعدد بار میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے کامیاب حملے کئے تھے۔ ہم نے امریکی ـ برطانویوں کے خلاف اپنی کاروائی میں کامیاب رہے اور اللہ کے اذن سے انہیں شکست دی۔

یمن کسی بھی امریکی، برطانوی اور اسرائیلی حماقت سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے

بریگیدیئر جنرل یحییٰ سریع نے زور دے کر کہا: ہم مستقبل میں کسی بھی امریکی، برطانوی اور اسرائیلی حماقت سے نمٹنے کے لئے تیار اور پرعزم ہیں۔

انھوں نے کہا: ہم اسرائیلی اور امریکی دشمن کو یمن پر کسی بھی جارحیت کے حوالے سے خبردار کرتے ہیں اور انہیں یاددہانی کراتے ہیں کہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے اپنے حق سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا: جب تک کہ فلسطینی قوم پر جاری صہیونی جارحیت کا خاتمہ نہیں ہوگا، اور جب تک کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم نہ ہوگ، ہم فلسطین کی مدد اور پشت پناہی جاری رکھیں گے۔

امریکہ کا اصرار ہے کہ یمن اس کو خوار و ذلیل کرتا رہے، یمنی وزیر اطلاعات

ادھر کے یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات ہاشم احمد عبدالرحمن شرف الدین نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی جارحیتوں اور یمن کی کامیاب جوابی کاروائی پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا: یہ حقیقت بالکل عیاں ہے کہ امریکیوں اور برطانویوں نے اپنے تجربات سے سبق نہیں لیا ہے اور ان کا اصرار ہے کہ وہ یمنیوں کے ہاتھوں زیادہ سے زیادہ خوار و ذلیل ہو جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110