اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمن کے طیارہ شکن سسٹم نے آج [بدھ 9 اپریل 2025] کو امریکہ کا ایک اور جدیدترین ڈرون طیارہ MQ_9 مار گرایا ہے اور یوں یمنیوں کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے ان طیاروں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق، یہ طیارہ صوبہ الجوف میں ایک دیسی ساختہ مناسب میزائل مار کر گرایا گیا۔
انھوں نے کہا: یہ اٹھارہواں امریکی ڈرون طیارہ ہے جو یمن کے طیارہ شکن سسٹم نے "فتح موعود اور جہاد مقدس" کے معرکے کے دوران مار گرایا ہے، اور گذشتہ 10 دنوں میں یہ تیسرا ڈرون تھا جو یمنیوں کے میزائل کا شکار ہؤا۔
معرکۂ "فتح موعود اور جہاد مقدس" وہ جنگ ہے جو یمن کی انقلاب حکومت اورمسلح افواج نے غزہ کی حمایت میں شروع کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ معرکۂ "فتح موعود اور جہاد مقدس" اور فلسطینی عوام کی حمایت ـ غزہ پر جاری جارحیت کے خاتمے اور اس علاقے کا محاصرہ ختم ہونے ـ تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
9 اپریل 2025 - 14:13
News ID: 1547900

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس ملک نے امریکہ کا اور اور جدیدترین ڈرون طیارہ MQ_9 مار گرایا۔
آپ کا تبصرہ