سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے سوشل میڈیا پر لکھا: سپاہ پاسداران نے آج سعودی عرب میں واقع الخرج امریکی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، پائلٹوں سمیت دہشت گرد امریکی فضائیہ کے 200 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نےاعلان کیا کہ یہ کاروائی مبارک کوڈ نیم "یا ابا عبداللہ الحسین(ع)" سے شروع ہوئی اور دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز، ڈرونز کے اور اسلحے کے گوداموں پر مشتمل ہینگرز، دہشت گرد امریکی ـ صہیونی فوجیوں اور جنگی طیاروں کے پائلٹوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 51 لہر میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایف-16 اور ایف-35 کے اڈوں کوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ طیارے نشانہ بننے والے اڈوں سے ایندھن اور بم و میزائل لے کر ایران پر حملہ کرتے تھے۔