سائنس اور ترقی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آج شام ایران کے خلائی ادارے میں صحافیوں کے چاند گرہن کے مشاہدے کے موقع پر، ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے سال 2025-26 کے خلائی منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں اور ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نے سال سنہ 2025-2026 کے میں سیاروں کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ہمارا ملک چین کے تعاون سے بین الاقوامی منصوبہ "چانگ ئے-8" میں شامل ہو گیا ہے؛ یہ ایک ایسی مہم ہے جس کا مقصد چاند کی سطح کے قیمتی وسائل سے استفادہ کرنا اور خلائی تحقیقات کے میدان میں ہمارے ملک کی شراکت داری کو وسعت دینا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایراسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا: آج ہمیں اس میدان کو اس نظر سے دیکھنا چاہئے کہ ملک ایک بار پھر یوم عاشورا جیسے حالات سے گذر رہا ہے جو ممکن ہے دوبارہ پیش آئے، اس لئے ہمیں ہر صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
"خاتم الانبیاء(ص)" ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے تصدیق کی کہ اگر صہیونی وجود اپنی غلطی کو دوبارہ دہرائے گا، تو اس ناجائز وجود کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعہ کے روز صہیونی مجرمامہ دہشت گردی میں سپاہ پاسداران کے ایراسپیس کے شعبے کے کمانڈروں کی شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق "قومی انتقام" کے مشن کا آغاز ہے اور صہیونی ریاست کو جاننا چاہئے کہ وہ زمانہ گذر گیا ہے جب صہیونی جرائم کا ارتکاب کرتے تھے اور انہیں کوئی جواب نہیں دیا جاتا تھا۔
گرے زون ویب گاہ کے چیف ایڈیٹر میکس بلومینتھل کہتے ہیں: ایران کے میزائل، خلائی اور ڈرون پروگرام ایرانیوں کے ہاں قابل فخر اور ایران کے دفاعی اوزار ہیں، اور انہیں کبھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جائے گا۔